کولکاتا آبروریزی اور قتل سانحہ کی جانچ کی ذمہ داری کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو سونپ دی ہے۔
مغربی بنگال میں کلکتہ ہائی کورٹ نے آرجی کار میڈیکل کالج اوراسپتال میں جونیئرڈاکٹرکی آبروریزی اورقتل معاملے کی سی بی آئی جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ عدالت نے حادثہ کی جانچ کررہی پولیس سے فوراً سبھی دستاویز سی بی آئی کوسونپنے کا حکم دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے احتجاجی مظاہرہ کو صحیح ٹھہراتے ہوئے ریاست کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ اگرپولیس اتوارتک حادثے کو حل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتی ہے تو پھروہ معاملے کی جانچ سی بی آئی کوسونپ دیں گی۔
وزیراعلیٰ نے پیرکے روزشمال 24 پرگنہ میں متاثرین کے گھرکے باہرکہا تھا کہ یہ ایک مایوس کن حادثہ ہے اورفوری کارروائی کی جانی چاہئے۔ ایک فاسٹ ٹریک کورٹ بھی فوراً قائم کیا جانا چاہئے۔ وہاں نرس اوردیگر سیکورٹی اہلکار بھی ڈیوٹی پرتعینات تھے۔ میں ابھی بھی یہ سمجھنے سے قاصرہوں کہ یہ حادثہ کیسے ہوا۔ پولیس نے مجھے بتایا ہے کہ (اسپتال کے اندر) کوئی تھا۔
ایمرجنسی میں ڈیوٹی پرتعینات تھی جونیئرڈاکٹر
کولکاتا کے آرجی جی کارمیڈیکل کالج میں جمعہ کی رات ایمرجنسی میں ڈیوٹی کررہی جونیئرڈاکٹرکی آبروریزی کے بعد قتل کردیا گیا۔ حادثہ کے بعد سے بنگال کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں ڈاکٹراحتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ آرجی کارمیڈیکل کالج اوراسپتال کے باہربھی بڑی تعداد میں میڈیکل کے اسٹوڈنٹس اورڈاکٹراحتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔
ابھی تک صرف ایک ملزم کی ہوئی گرفتاری
ٹرینی ڈاکٹرکے ساتھ گھناؤنے جرم کے بعد ایف اے آئی ایم ایس نے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ سب سے پہلے جلد ازجلد اہم ملزم کوگرفتار کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ سینٹرل پروٹیکشن ایکٹ کو نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کررہی پولیس نے ابھی تک صرف ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ جس طرح سے حادثہ کو انجام دیا گیا ہے، اس میں اکیلا شخص شامل نہیں ہوسکتا ہے۔ ایسے میں مظاہرین ڈاکٹرباقی ملزمین کی گرفتاری کے مطالبہ پر ڈٹے ہیں۔ مظاہرین ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ پولیس حادثہ میں شامل باقی ملزمین کوگرفتارکرنے میں ابھی تک ناکام رہی ہے۔
مرکزی وزیرصحت سے مل سکتا ہے آئی ایم اے
اس معاملے سے متعلق آئی ایم اے کے ڈاکٹروں کا ایک گروپ آج مرکزی وزیرصحت جے پی نڈا سے ملاقات کرسکتا ہے۔ ایک دن پہلے ہی آئی ایم اے نے جے پی نڈا کوخط لکھا تھا، جس میں ملاقات کے لئے وقت مانگا گیا تھا۔ خط میں آئی ایم اے نے ہڑتال پرگئے ڈاکٹرکوحمایت دینے کی بات کہی تھی اورڈاکٹروں کی سیکورٹی کا موضوع بھی اٹھاتے ہوئے حکومت سے آئی ایم اے نے ہڑتال پرگئے ڈاکٹروں کوحمایت دینے کی بات کہی تھی اورڈاکٹروں کی سیکورٹی کا موضوع بھی اٹھاتے ہوئے حکومت سے سخت قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
بھارت ایکسپریس–