Bharat Express

Calcutta High Court

22 مئی کو کلکتہ ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا ،جس میں بی جے پی کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی اشتہار شائع نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

مسلم ریزرویشن پر بی جے پی لیڈروں کے بیان کے بعد یہ بحث چل رہی ہے کہ اس نظام پر نظرثانی کی جائے گی۔ ریزرویشن پر نظرثانی کا معاملہ بھی یوپی کے مسلمانوں کے ذہنوں میں گھوم رہا ہے۔ ایک سوال یہ بھی ہے کہ اس وقت صرف یوپی میں مسلم ریزرویشن کا جائزہ کیوں لیا جا رہا ہے۔

ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں او بی سی ریزرویشن جاری رہے گا، کیونکہ اس سے متعلق بل آئین کے دائرہ کار میں منظور کیا گیا تھا۔ سی ایم ممتا نے بی جے پی پر ریزرویشن روکنے کا الزام لگایا۔

کلکتہ ہائی کورٹ میں جسٹس تپبرت چکرورتی اور راج شیکھرمنتھا کی ڈویژن بینچ نے ایک مفاد عام عرضی لگی تھی، جس میں اوبی سی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عمل پر سوال کھڑے کئے گئے تھے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ اب تک تشدد کرنے والے کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس پر حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ کیس کی تفتیش سی آئی ڈی نے سنبھال لی ہے۔

مغربی بنگال کے اسکولوں میں 2016 میں ہوئی اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی دیکھی گئی۔ اس معاملے میں سابق وزیرتعلیم پارتھ چٹرجی گرفتار بھی ہوئے تھے۔

ابھیجیت گنگوپادھیائے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے دو روز قبل کولکتہ ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سندیشکھلی ملزم شاہجہان کو طبی علاج کے لیے ایس ایس کے ایم اسپتال لے جایا گیا۔ میڈیکل کے بعد شاہجہان کو کولکتہ کے بھبانی بھون پولیس ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا، جہاں سے اس کی تحویل سی بی آئی کو دے دی گئی

سی بی آئی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے مغربی بنگال پولیس سے رجوع کیا تھا۔ ایجنسی کی ایک ٹیم نیم فوجی دستوں کے ساتھ کولکتہ میں سی آئی ڈی کے دفتر بھی پہنچی تاکہ شاہجہان شیخ کو حراست میں لیا جاسکے، لیکن اسے تحویل میں نہیں دیا گیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دو گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنے کے بعد سی بی آئی کی ٹیم 7.30 بجے کے بعد شیخ شاہجہاں کے بغیر سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر سے نکل گئی۔