چندی گڑھ کورٹ میں فائرنگ، پنجاب کے سابق اے آئی جی نے داماد کو ماری گولی
چندی گڑھ کورٹ کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ دراصل شادی کے تنازعہ کے سلسلے میں دو فریق فیملی کورٹ پہنچے تھے۔ اس دوران پنجاب پولیس کے سابق اے آئی جی مالویندر سنگھ سدھو نے اپنے داماد پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، متوفی داماد محکمہ زراعت میں آئی آر ایس تھا۔
دونوں فریقوں میں بات چیت جاری تھی کہ ملزم نے باتھ روم جانے کو کہا۔ اس پر ان کے داماد نے کہا کہ میں راستہ دکھاؤں گا۔ دونوں کمرے سے باہر نکل گئے۔
اس دوران ملزم نے اپنی بندوق سے پانچ گولیاں چلائیں۔ ان میں سے دو گولیاں نوجوان کو لگیں۔ ایک گولی اندر سے کمرے کے دروازے پر لگی۔ دو فائر خالی ہوئے۔ گولی کی آواز سنتے ہی عدالت میں ہنگامہ مچ گیا۔ موقع پر پہنچے وکلا نے ملزم کو پکڑ کر کمرے میں بند کر دیا اور پولیس کو اطلاع دی۔
اس کے بعد زخمی کو سیکٹر 16 اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی زخئمی نوجوان کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کمرے میں بند ملزم کو حراست میں لے کر تھانے لے گئی۔
بھارت ایکسپریس