Bharat Express

Cricket News

یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی کرکٹ سے محبت کرنے والوں اور سوشل میڈیا یوزر نے لڑکی کے ٹیلنٹ کی تعریف کی۔ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ آج کی نوجوان نسل پر بمراہ کا کتنا گہرا اثرہورہا ہے۔

یوتھ اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کا خیال حکومت ہند کے ایک اعلان سے آیا جس میں 2030 یوتھ اولمپکس اور 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کے لیے بولی لگانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔

افغانستان کی ٹیم ستمبرمیں ہندوستان کا دورہ کرسکتی ہے، جہاں پرٹیم واحد ٹسٹ میچ کی میزبانی کرسکتی ہے۔ افغانستان کی ٹیم ہندوستان کے ساتھ نہیں بلکہ دوسری ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔

حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے جیمس اینڈرسن کو انگلینڈکرکٹ ٹیم میں ایک بڑی ذمہ داری مل گئی ہے۔ وہ ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے ٹیم کے ساتھ ہی بنے رہیں گے اورٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کریں گے۔

آسٹریا کی ٹیم نے غیریقینی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 رنوں کا ہدف محض آخری کے دو اووروں میں حاصل کیا ہے۔ کپتان نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے ایک اوورمیں 41 رن بنا ڈالے۔ آئیے آپ کوبتاتے ہیں کہ یہ سب کہا، کب اورکیسے ہوا۔

ہندوستانی ٹیم  کو جیت کے لیے 116 رنز بنانے تھے لیکن وکٹوں کا گرنا پہلے ہی اوور میں شروع ہو گیا۔ ابھیشیک شرما اپنے ڈیبیو میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی چھڑک کر ان کا استقبال کیا گیا۔ ہندوستانی ٹیم کے استقبال کے لیے شائقین کی بڑی تعداد ایئرپورٹ کے باہر جمع تھی۔

پاکستان کی ٹیم کے لئے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 بے حد خراب گزرا ہے۔ بابراعظم کی ٹیم پہلے امریکہ سے ہارگئی، پھر اسے ہندوستان سے بھی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد یہ ٹیم سپر-8 کے لئے جدوجہد کر رہی تھی کہ اب پاکستانی کھلاڑیوں پر نئی مصیبت آگئی ہے۔ پاکستان میں پوری ٹیم پر ملک سے غداری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی ٹیم انڈیا کے کوچ کو دوسرے کرکٹ بورڈز کے مقابلے بہت زیادہ تنخواہ دیتا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو ٹیم انڈیا کا ہیڈ کوچ بننے کا موقع ملا ہے۔

آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر بابر اعظم کو دوبارہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔ بابر اعظم ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی کپتانی کریں گے۔ وہ اس وقت آئرلینڈ کے دورے پر ہیں۔