Rajya Sabha Election 2024: کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آتے ہی اشوک چوہان کو ملا تحفہ، بی جے پی نے دیا راجیہ سبھا کا ٹکٹ، جے پی نڈا گجرات سے جائیں گے راجیہ سبھا
بی جے پی نے راجیہ سبھا الیکشن الیکشن کے لئے تیسری فہرست جاری کردی ہے۔ اسی ماہ کے آخر میں 15 ریاستوں کی 55 سیٹوں پرالیکشن ہونا ہے۔ پہلی فہرست میں پارٹی نے اترپردیش، بہار، ہریانہ اور دوسری کچھ ریاستوں کی امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ آج دو لسٹ پارٹی اب تک جاری کرچکی ہے۔ تیسری فہرست 7 امیدواروں پرمشتمل ہے۔
لال بہادر شاستری کے پوتے وبھاکر شاستری کا کانگریس سے استعفیٰ، بی جے پی میں شامل ہو کر راہل گاندھی سے پوچھا سوال
اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک کی موجودگی میں وبھاکرشاستری بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے کئی لیڈران بھی موجود رہے۔ وبھاکرشاستری نے آج ہی کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔
Rajya Sabha Election 2024: شرد پوار کی این سی پی کا کانگریس میں ہوگا انضمام؟ سپریا سولے کا بڑا بیان آیا سامنے
این سی پی شرد پوار گروپ کا انضمام کانگریس میں کیا جائے گا، اس سے متعلق قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ راجیہ سبھا الیکشن کے بعد ممکن ہے کہ کانگریس میں انضمام کردیا جائے۔
Rajya Sabha Election 2024: راجستھان سے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے سونیا گاندھی نے داخل کیا پرچہ نامزدگی
پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی اور راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت بھی موجود رہے۔سونیا گاندھی اس وقت یوپی کے رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
Lok Sabha Elections 2024: اےاے پی نے دہلی میں ایک سیٹ کی پیشکش، ریاستی کانگریس صدر کا ردعمل، بی جے پی دہلی کی تمام سیٹیں جیتنے کا دعویٰ
عام آدمی پارٹی کی ترجمان پرینکا ککڑ نے کہا، "ہم ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے دہلی میں چھ سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے اور ہم نے پورے احترام کے ساتھ کانگریس کو ایک سیٹ کی پیشکش کی ہے۔"
Lok Sabha Election 2024: پنجاب میں راہیں الگ ہونے کے بعد دہلی میں بھی ٹوٹ جائے گا انڈیا الائنس، کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے کیا بڑا اعلان
انڈیا الائنس کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے کافی حدتک کانگریس سے راہیں الگ کرلی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے پنجاب میں اکیلے لڑنے کے اعلان کے بعد دہلی میں کانگریس کو ایک سیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
Bharat Jodo Nyay Yatra: ‘طلبہ کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے’ راہل گاندھی نے یوپی بورڈ کے امتحان میں لیا ایسا فیصلہ، آپ بھی کریں گے تعریف!
اوستھی نے کہا کہ 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' وارانسی سے 16 فروری کو اتر پردیش میں داخل ہوگی اور بھدوہی، پریاگ راج اور پرتاپ گڑھ کے راستے 19 فروری کو امیٹھی پہنچے گی۔
فلور ٹسٹ میں نتیش کمار کی کامیابی کا کیا ہے سیاسی مطلب؟ ’کھیل‘ کے کھلاڑی تیجسوی یادو ’کھیلا‘ کرنے میں کیوں نہیں ہوئے کامیاب؟
بہارمیں نتیش کمارحکومت نے اسمبلی میں اکثریت ثابت کردیا ہے اورفلورٹسٹ میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تیجسوی یادواورآرجے ڈی کے طرف سے ‘کھیلا’ ہونے کے جو دعوے کئے جار ہے تھے، اس میں کوئی دم نظرنہیں آیا۔ بلکہ یہ کہا جائے کہ آرجے ڈی کے ساتھ کھیلا ہوگیا توغلط نہیں ہوگا کیونکہ ان کے تین ایم …
Rajya Sabha Elections 2024: کل راجیہ سبھا کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کریں گی سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی نے ٹھکرائی ایوان بالا میں جانے کی پیشکش
اس سے قبل سال 2019 میں لوک سبھا الیکشن لڑتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا تھا کہ یہ ان کا آخری الیکشن ہے، جب وہ عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ کانگریس کی سینئر لیڈر 1999 سے لوک سبھا کی رکن ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ ایوان بالا میں پہنچیں گی۔
Ashok Chavan Resigns Congress: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان نے کانگریس سے دیا استعفیٰ، بی جے پی میں ہوں گے شامل
کانگریس لیڈراشوک چوہان نے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکرسے آج صبح ملاقات کی اورانہیں استعفیٰ سونپ دیا گیا ہے۔ ان کے استعفیٰ سے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔