Bharat Express

Rajya Sabha Elections 2024: کل راجیہ سبھا کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کریں گی سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی نے ٹھکرائی ایوان بالا میں جانے کی پیشکش

اس سے قبل سال 2019 میں لوک سبھا الیکشن لڑتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا تھا کہ یہ ان کا آخری الیکشن ہے، جب وہ عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ کانگریس کی سینئر لیڈر 1999 سے لوک سبھا کی رکن ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ ایوان بالا میں پہنچیں گی۔

سونیا گاندھی کے گھر پہنچ گئے مکیش امبانی۔

Rajya Sabha Elections 2024: کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی بدھ (13 فروری) کو راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی داخل کریں گی۔ پہلے یہ پیشکش پرینکا گاندھی کو دی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا۔ سونیا گاندھی اس وقت اتر پردیش کی رائے بریلی سیٹ سے لوک سبھا کی رکن ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ راجستھان یا ہماچل پردیش سے راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی داخل کر سکتی ہیں۔ ساتھ ہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اس بار لوک سبھا الیکشن لڑ سکتی ہیں۔

انڈیا اتحاد کی سیٹ شیئرنگ میٹنگ میں کیا گیا فیصلہ

پیر (12 فروری) کو کانگریس کے سینئر رہنماؤں نے آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے انڈیا اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ اس دوران اس بات پر بھی بات ہوئی کہ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی کو راجیہ سبھا سے ایوان میں بھیجا جائے۔ تاہم، پرینکا گاندھی نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا، جس کے بعد سونیا گاندھی راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی داخل کریں گی۔

سونیا گاندھی نے لوک سبھا الیکشن لڑنے سے کیا انکار

اس سے قبل سال 2019 میں لوک سبھا الیکشن لڑتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا تھا کہ یہ ان کا آخری الیکشن ہے، جب وہ عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ کانگریس کی سینئر لیڈر 1999 سے لوک سبھا کی رکن ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ ایوان بالا میں پہنچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں- Ranchi Witnesses Multiple Transfers of IAS Officers: رانچی میں کئی آئی اے ایس افسران کا ہوا تبادلہ، کئی کو ملا اضافی چارج

رائے بریلی سے الیکشن لڑ سکتی ہیں پرینکا گاندھی واڈرا

ذرائع کے مطابق پارٹی میٹنگ میں اس بات پر بھی بات ہوئی کہ سونیا گاندھی کو راجیہ سبھا بھیجنے کے بعد پرینکا گاندھی کو یوپی کی رائے بریلی سیٹ سے لوک سبھا کا الیکشن لڑنا چاہئے۔ دراصل رائے بریلی کی سیٹ گاندھی خاندان کے لیے خاص رہی ہے۔ سونیا گاندھی سے پہلے فیروز گاندھی، اندرا گاندھی، ارون نہرو جیسے لوگ اس سیٹ سے الیکشن لڑ چکے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس