Bharat Express

Congress

اویسی کی نظر بہار کے سیمانچل علاقوں پر ہے جہاں مسلمانوں کی کافی آبادی ہے۔ وہ پہلے ہی بہار اسمبلی انتخابات میں یہاں اپنے امیدوار کھڑے کر چکے ہیں۔

سابق وزیر اور کانگریس لیڈر دیپک سکسینہ جو کمل ناتھ کے بہت قریب ہیں، نے کہا، 'اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد کمل ناتھ کانگریس میں خود کو بے بس اور ذلیل محسوس کر رہے تھے۔'

کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے بی جے پی میں شامل ہونے کو لے کر زوردار بحث چل رہی ہے۔ کمل ناتھ نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کانگریس سے کیا تھا۔ کمل ناتھ کو گاندھی خاندان کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔

ای ڈی کی کارروائی کے بعد جھارکھنڈ کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی۔ ہیمنت سورین کو استعفیٰ دینا پڑا اور ان کے بعد نیا وزیر اعلیٰ منتخب ہوا۔ کانگریس اس جے ایم ایم حکومت کی حمایت کرتی ہے، لیکن کانگریس کے کئی ایم ایل اے کابینہ میں جگہ نہ ملنے سے ناخوش ہیں۔

لوک سبھا الیکشن سے پہلے سماجوادی پارٹی میں بڑی ٹوٹ ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے نصف درجن سے زیادہ اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ نکل ناتھ کانگریس کا دامن چھوڑ سکتے ہیں۔ حالانکہ یہ ابھی تک آفیشیل طور پرتصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن وہ پارٹی سے ناراض بتائے جا رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر وی ڈی شرما نے کہا کہ کانگریس نے بھگوان رام کی توہین کی ہے اور کانگریس میں ایسے لوگ ہیں، جن کو اس سے مایوسی ہوئی ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ انہیں موقع ملنا چاہئے۔

شرما نے کہا، 'اگر کسی کو بی جے پی قیادت اور اس کی پالیسیوں پر بھروسہ ہے تو ایسے لوگوں کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ ہم نے کانگریس کے ان لوگوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں ۔جو یہ مانتے ہیں کہ ان کی پارٹی نے رام مندر پران پرتشتھا تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے۔

بنگال میں سندیشکھلی جنسی ہراسانی کیس کو لے کر پورے ملک میں ہنگامہ ہے۔ آج بی جے پی کے وفد نے سندیشکھلی جانے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔ اسی طرح بنگال پولیس نے بھی کانگریس کارکنوں کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔

بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ کانگریس کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "کانگریس اپنے لئے پیسے کا اچھا انتظام کرتی ہے اور بدعنوانی میں بھی ملوث  رہتی ہے،