Bharat Express DD Free Dish

Congress

گوگوئی نے کہا، ’’ہم تحریک عدم اعتماد لانے پر مجبور ہیں۔ یہ کبھی بھی تعداد کے بارے میں نہیں تھا بلکہ منی پور کے انصاف کے بارے میں تھا۔ میں نے تحریک پیش کی ہے کہ یہ ایوان حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔ I.N.D.I.A. منی پور کے لیے یہ تجویز لایا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کی تجاویز کو حکومت نے قبول کر کے حتمی تجویز میں شامل کر لیا ہے۔ تجویز کردہ تبدیلیوں سے گزرنے کے بعد، چیف منسٹر نے حتمی قرارداد پڑھ کر سنائی، جس میں انہوں نے کہا کہ کیرالہ اسمبلی یو سی سی کو نافذ کرنے کے مرکز کے اقدام سے پریشان اور مایوس ہے۔ انہوں نے اسے "یکطرفہ اور جلد بازی" کا قدم قرار دیا۔

میگھوال نے کہا کہ وزیر اعظم نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ 9 اگست کو پارٹی کی 'اقربا پروری، بدعنوانی اور اپیزمنٹ بھارت چھوڑو مہم' کے سلسلے میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی 'بھارت جوڑو یاترا' کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس دوران وہ گجرات سے میگھالیہ تک پد یاترا کریں گے۔ جس وقت راہل گاندھی اپنی یاترا شروع کریں گے، تب ہی مہاراشٹر کانگریس بھی پوری ریاست میں پد یاترا شروع کرے گی۔

ہاوسنگ کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے جس کے تحت جس سرکاری بنگلہ کو رکنیت منسوخ ہونے کے بعد راہل گاندھی نے خالی کیا تھا ، اب ایک بار پھر راہل گاندھی اسی بنگلہ میں رہیں گے چونکہ ہاوسنگ کمیٹی نے کوئی دوسرا بنگلہ دینے کے بجائے پرانا بنگلہ ہی راہل گاندھی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد ہماری مجبوری ہے، یہاں تعداد کی بات نہیں ہے بلکہ بات منی پور کی ہے۔ وزیراعظم کو اس پر بولنا چاہئے۔

Parliament Monsoon Session 2023: اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر لوک سبھا میں دوپہر 12 بجے سے بحث ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے کانگریس نے ابتدائی بحث کا آغاز کیا۔

راگھو چڈھا نے کہا کہ، 100 سے زائد ووٹ دہلی سروس بل کے خلاف پڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں ہم بھلے ہی اس بل کو روکنے میں کامیاب نہ ہوئے ہو لیکن ہم کورٹ میں اس کے خلاف پر زور لڑائی لڑیں گے۔

کانگریس لیڈر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میرا ماننا ہے کہ غلام نبی آزاد کو رکن پارلیمنٹ کی مدت پوری ہونے کے بعد نئی دہلی کے بڑے بنگلے میں اپنے قیام کی مدت میں توسیع کا جواز پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر کے کئی لیڈر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

شیوراج سنگھ چوہان پر طنز کرتے ہوئے کمل ناتھ نے کہا کہ ’’اگر شیوراج سنگھ چوہان چاہیں تو وہ کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں، لیکن اس کے لیے مقامی لیڈروں کی منظوری لینی ہوگی۔‘‘