Bharat Express

Rahul Gandhi Chhattisgarh Visit: بی جے پی آدی واسیوں کووَن واسی مانتی ہے ،رائے پور میں راہل گاندھی کا بیان

راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہاکہ “بی جے پی کا کام لوگوں کو تقسیم کرنا، تشدد پھیلانا، نفرت پھیلانا ہے، جب کہ ہمارا کام لوگوں کو جوڑنا ہے۔ نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہر ایک انتخاب سے قبل بی جے پی ایک نمبر پیش کرتی ہے۔

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی  اور نریندر مودی بھارت کے دو سے تین ارب پتیوں کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم اڈانی پر تحقیقات نہیں کر سکتے کیونکہ تحقیقات کے بعد نقصان اڈانی کا نہیں کسی اور کا ہوگا۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ “دنیا کے دو بڑے اخباروں نے لکھا تھا – مودی جی کے قریبی اڈانی نے ہزاروں کروڑ روپے ہندوستان سے باہر کے ممالک میں بھیجے، پھر اسٹاک مارکیٹ میں ان کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی اور اسی رقم سے اڈانی نے آپ  لوگوں کی پونجی خریدی۔ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ مدھیہ پردیش اور تلنگانہ میں آنے والی حکومتیں اڈانی کی نہیں ہوں گی بلکہ غریبوں کی حکومتیں ہوں گی۔

‘ہمارا کام لوگوں کو جوڑنا ہے’

راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہاکہ “بی جے پی کا کام لوگوں کو تقسیم کرنا، تشدد پھیلانا، نفرت پھیلانا ہے، جب کہ ہمارا کام لوگوں کو جوڑنا ہے۔ نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہر ایک انتخاب سے قبل بی جے پی ایک نمبر پیش کرتی ہے۔ وہ (بی جے پی) کہتے ہیں کہ انہیں 230-250 سیٹیں ملیں گی، لیکن کرناٹک میں ہر غریب نے کانگریس کو ووٹ دیا۔

کانگریس اپنا وعدہ پورا کرتی ہے، راہل گاندھی

کانگریس ایم پی نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے کالا دھن واپس لانے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ”وزیر اعظم اور بی جے پی لیڈر نے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی وعدہ پورا نہیں کر سکی، لیکن ہم نے وعدہ پورا کیا۔ کانگریس پارٹی جو وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرتی ہے۔

‘بی جے پی نے آدی واسی کو ون واسی مانتی ہے’

راہل نے کہا کہ نوجوانوں کو سیاست میں آگے آنا چاہئے کیونکہ آنے والے وقت میں یہ چھتیس گڑھ آپ کا ہے۔ ہم آپ کو سیاست میں موقع دینا چاہتے ہیں۔ قبائلی نوجوان جو بھی خواب دیکھنا چاہتے ہیں، دیکھیں اور پورا کریں۔ ویاناڈ کے ایم پی نے مزید کہا کہ بی جے پی قبائلیوں کو جنگل میں رہنے والے کہتی ہے۔ وہ پورے ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔ ہمارا کام جڑنا ہے۔ منی پور ہو، آسام ہو یا کرناٹک، جہاں کہیں بھی بی جے پی والے نفرت پھیلائیں گے۔ کانگریس کے لوگ وہاں جائیں گے اور پیار بانٹیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم کسانوں کے لیے کام کرتے ہیں، وہ (بی جے پی) دو تین ارب پتیوں کے لیے کام کرتے ہیں۔ تشدد سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ وطن محبت سے جڑا ہے اور ملک تیزی سے آگے بڑھتا ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔