Bharat Express

Congress

Parliament Budget Session 2023: راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں ہنگامہ جاری ہے۔ گوتم اڈانی اور ہنڈن برگ رپورٹ پر اپوزیشن حکومت پر سخت حملہ کر رہی ہے۔

احتجاج پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہمارے ذریعہ دیے گئے نوٹس (267) پر بحث ہونی چاہئے کیونکہ یہ صدر کے خطاب سے الگ موضوع ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پہلے اس پر بحث کی جائے۔ ہم صدر کے خطاب پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن پورے ملک میں جو گڑبڑ ہو رہی ہے اس پر وزیر اعظم کو جواب دینا چاہیے

Congress: کانگریس نے اس معاملے میں وزیراعظم نریندر مودی سے خاموشی توڑنے کی اپیل کی ہے۔ کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت عام لوگوں کے پیسے کا استعمال اپنے قریبی دوستوں کی مدد کے لئے کر رہی ہے۔

سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا کہ مقدمے سے پہلے ہی جیل بھیجنے والی فوجداری نظام انصاف آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے قانون کے آئے دن ہونے والے غلط استعمال کو ختم کرنے کی گزارش کی۔

پاٹھک نے کہا کہ عام آدمی پارٹی تیزی سے ملک میں متبادل سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے ، اور صرف 10 سالوں میں دہلی اور پنجاب میں حکومتیں بنا کر اور گجرات میں عمدہ کارکردگی کرکے ایک قومی پارٹی بن گئی ہے

Captain Amarinder Singh wife MP Preneet Kaur: رکن پارلیمنٹ پرنیت کور کو کافی وقت سے کانگریس سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس سے متعلق پارٹی میٹنگ بھی تجویز منظور ہوچکی تھی۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے پنجاب اسمبلی الیکشن سے پہلے ہی کانگریس چھوڑ دی تھی۔

Bharat Jodo Yatra: بھارت جوڑو یاترا کی شروعات 7 ستمبر 2022 کو کنیا کماری سے ہوئی تھی، جو 30 جنوری 2023 کو جموں وکشمیر کے سری نگر میں ختم ہوئی۔ اس دوران راہل گاندھی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو ریاستوں سے گزرے۔

Rahul Gandhi Bharat Jodo Yatra: کانگریس کے سابق صدر نے کہا، میں سرکاری گھروں میں رہا، میرے پاس کبھی گھر نہیں تھا۔ میرے لئے گھرایک اسٹرکچر نہیں ہے، جینے کا طریقہ ہے، جس چیز کو آپ کشمیریت کہتے ہیں، اسے میں گھر مانتا ہوں۔ یہ کشمیریت کیا ہے؟

کانگریس نے بہن-بھائی کے پیار کرنے کے لمحے کی کچھ تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'یاترا کے اختتام، سری نگر کی برف باری اور اپنے پن کی کچھ تصویر'۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

راہل گاندھی شام 5:30 بجے پارٹی کے ریاستی دفتر میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اس کے بعد پیر کو سری نگر میں اس یاترا کا اختتام ہے۔