Bharat Express

Champai Soren

ایم ایل اے نے کہا کہ وہ جے ایم ایم (جھارکھنڈ مکتی مورچہ) سے تمام تعلقات توڑ دیں گے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیبو سورین کی قیادت میں اتنی جدوجہد کے بعد جھارکھنڈ کا قیام عمل میں آیا تھا، لیکن آج بھی نچلی سطح پر ان مسائل کا کوئی حل نہیں نکلا ہے اور لوگ اب مجھے غدار کہہ رہے ہیں۔

جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ اور جے ایم ایم رکن اسمبلی ہیمنت سورین 5 فروری کو اسمبلی میں ہونے جا رہے فلور ٹسٹ میں حصہ لے سکیں گے کیونکہ انہیں عدالت کی طرف سے اجازت مل گئی ہے۔

جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعد سے ہی سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چمپئی سورین نے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لے لیا ہے، لیکن جے ایم ایم میں بغاوت ہونے لگی ہے۔

جھارکھنڈ میں گورنر سی پی رادھا کرشنن نے آج چمپائی سورین کو وزیر اعلی کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ چمپائی جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) پارٹی میں ہیمنت سورین کے قریبی رہنما رہے ہیں۔ انہیں ہیمنت کابینہ میں دو بار وزیر بنایا گیا ہے۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ قانون ساز اسمبلی کے لیڈر چمپئی سورین نے آج وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ انہیں گورنر گوپال رادھا کرشنن نے حلف دلایا۔

جھارکھنڈ کے سرائے کیلا سے جے ایم ایم کے رکن اسمبلی چمپئی سورین آج 2 فروری کو ریاست کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ انہیں  10 دنوں کے اندراکثریت ثابت کرنی ہوگی۔

عظیم اتحاد کی کوشش تھی کہ اراکین اسمبلی کو ریاست سے باہر حیدرآباد میں شفٹ کردیا جائے۔ تاہم عین وقت پر موسم نے دھوکہ دے دیا اور فلائٹ کو کینسل کرنا پڑا۔

جھارکھنڈ میں بڑا سیاسی الٹ پھیر ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے چونکہ موجودہ وزیراعلیٰ ہمنت سورین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب ان کی جگہ چمپئی سورین کو  قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے یعنی اب وہ جھارکھنڈ کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔