Bharat Express DD Free Dish

CAA

افہام و تفہیم کو فروغ دے کر اور کھلے مباحثوں میں شامل ہو کر، ہندوستان اپنے تمام شہریوں بشمول ہندوستانی مسلمانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بناتے ہوئے اپنے جامع اور ہم آہنگی والے معاشرے کو مضبوط کرنا جاری رکھ سکتا ہے۔

اروند کجریوال نے کہا کہ یہ سب بی جے پی انتخابی فائدے کیلئے کررہی ہے، بی جے پی اپنا نیا ووٹ بینک بنا رہی ہے۔اور اس انتخابی فائدے کیلئے بی جے پی ہمارے بچوں کا حق چھین رہی ہے۔گزشتہ دس سالوں میں مودی حکومت کی پالیسیوں اور مظالم سے تنگ آکر 11 لاکھ سے زائد تاجر اور صنعت کار ملک چھوڑ کر چلے گئے۔

ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اور اس قانون کے خلاف دلائل دیے جاتے ہیں کہ شہریت کا قانون ہندوستان کے سیکولرازم کو متاثر کرتا ہے، اس حوالے سے ایک سوال پر ہریش سالوے نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ پوری دنیا کے لوگوں کی مدد کر سکیں۔

سی اے اے کو آئین کے ساتویں شیڈول کے تحت لاگو کیا گیا ہے۔ یونین لسٹ کے 7ویں شیڈول کے تحت 97 مضامین ہیں، جن میں دفاع، خارجہ امور، ریلوے اور شہریت وغیرہ شامل ہیں۔سپریم کورٹ کے وکیل اشونی دوبے نے کہا کہ اگر ریاستیں سی اے اے کو نافذ نہیں کرتی ہیں تو یہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

جب لیاقت علی خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے تو انہوں نے اور ہندوستانی وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے 1950 میں دہلی میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جسے عام طور پر نہرو-لیاقت معاہدہ کہا جاتا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد مختلف طبقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے، کچھ نے حکومت کے اس قدم کا خیر مقدم کیا ہے تو کچھ نے اس کی مخالفت کی ہے۔ تمل اداکار اور تملگا ویٹری کزگم (TVK) پارٹی کے سربراہ تھلاپتی وجے بھی مظاہرین میں شامل ہو گئے ہیں۔

پارلیمنٹ سے شہریت ترمیمی بل کی منظوری سے ہونے والے نقصانات کو محسوس کرتے ہوئے ملک کے  مسلمانوں اور معاشرے کے دیگر طبقات  نے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔

شہریت ترمیمی قانون نافذ ہونے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل ہراساں کرنے، دھوکہ دینے اورشہریوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر شاہد اختر نے بتایا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں۔ وہ سب اس کتاب کے ذریعہ سمجھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب ہندوستانی مسلمانوں کوصحیح راستہ بتاتی ہے۔ آئین، دین اوراسلام کے بتائے ہوئے طریقے میں ہندوستانی مسلمانوں کی کیسی سوچ ہونی چاہئے، ساتھ ہی ملک کے باشندوں کی کیسی سوچ ہونی چاہئے، اس کتاب کی خصوصیت ہے۔

 مرکزی حکومت نے سی اے اے نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے سے دہائیوں سے متاثرہ پناہ گزینوں کا باعزت زندگی ملے گی۔ سیاسی گلیاروں میں سی اے اے کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔