Bharat Express DD Free Dish

Bollywood

پولیس نے تمام ملزمان سے تقتیش شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ ساتھ فورینسک رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں۔ جمع کیے گئے شواہد ملزمان کی شناخت اور واقعے میں ان کی ملوثیت ثابت کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار راج پال یادو کو طویل عرصے سے جاری چیک باؤنس کیس میں فی الحال کوئی راحت نہیں مل سکی۔ دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو ان کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کے بعد ضمانت دینے سے صاف انکار کر دیا۔ اگلی سماعت کی تاریخ 16 فروری مقرر کی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اس سال دو بڑی فلموں میں نظرآنے والی ہیں۔ پہلی فلم 'الفا' ہے اور دوسری فلم'لواینڈ وار' ہے۔ فینس ان کی ان دونوں فلموں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب ان دونوں فلموں پراپڈیٹ سامنے آئے ہیں۔

مشہور فلم ساز روہت شیٹی کے گھر کے باہر فائرنگ کے معاملے میں ممبئی پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس سنگین واقعے میں گرفتار کیے گئے پانچوں ملزمین کے خلاف مکوکا نافذ کر دیا گیا ہے۔

چیک باؤنس کیس میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار راج پال یادو کے لیے اب سیاسی حلقوں سے بھی مدد سامنے آنے لگی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بیٹے اور جن شکتی جنتا دل کے قومی صدر تیج پرتاپ یادو نے اداکار کے اہل خانہ کو 11 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

معروف فلم ساز اور ہدایت کار روہت شیٹی کے جوہو علاقے میں واقع رہائشی مکان کے باہر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے سے متعلق اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ ممبئی پولیس کے مطابق جس وقت یہ فائرنگ ہوئی، اس وقت روہت شیٹی اپنے گھر میں ہی موجود تھے۔

نیا ریئلٹی شو دی 50 شروع ہوتے ہی خبروں کی سرخیوں میں آ گیا ہے۔ گرینڈ پریمیئر کے پہلے ہی ایپی سوڈ میں کرن پٹیل اور سدھارتھ بھاردواج کے درمیان شدید جھگڑا دیکھنے کو ملا، جبکہ ونشج سنگھ کو شو سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا۔

چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں گئو ماتا پر مبنی پہلی فلم ’گئودان‘ کا ٹریلر ایک خصوصی تقریب کے دوران جاری کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے باقاعدہ طور پر فلم کا ٹریلر ریلیز کیا۔ پروگرام میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے مرکزی رکن اجیت مہاپاتر بھی موجود رہے۔

معروف مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسر سونو تیاگی نے بالی ووڈ، میڈیا، اشتہارات، مصنوعی ذہانت اور روحانیت سے جڑی کئی تلخ مگر سچ سے پردہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے پوڈکاسٹ ہوسٹ نہاریکا پانڈے کے شو ’’ہیش براؤن کنورسیشنز‘‘ میں 56 منٹ کی ایک بے لاگ گفتگو کے دوران ان موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

فلم گئودان کے ہدایت کار اور پروڈیوسر ونود چودھری، گئو سرگرمیوں کے کنوینر ہری شنکر اور میڈیا انچارج شانتنو شکلا نے پیٹھادھیشور شری کلکی دھام آچاریہ پرمود کرشنم سے ملاقات کر کے ان کا آشیرواد حاصل کیا۔ اس موقع پر 6 فروری 2026 کو ریلیز ہونے والی ترغیبی فلم گئودان کا آفیشل پوسٹر آچاریہ پرمود کرشنم کی رہائش گاہ پر باضابطہ طور پر جاری کیا گیا۔