Bhojpuri Star Pawan Singh: ’پیٹھ پیچھے نہیں، دم ہے تو …‘، شو کے بیچ پون سنگھ نے کیا برہمی کا اظہار، ماں کی موجودگی میں دیا سخت پیغام
پروگرام کے دوران پون سنگھ نے خاص طور پر ان افراد کو نشانہ بنایا جو ان کے بارے میں سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے غلط خبریں اور افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان کی صحت اور کیریئر کے حوالے سے جھوٹی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں، جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے چاہنے والوں کے لیے بھی تکلیف دہ ہیں۔
اپنا یہ پرانا ٹاک شوواپس لا رہے ہیں مہیش بھٹ، جانئے کب اورکہاں دیکھ سکتے ہیں
بالی ووڈ کے معروف فلم سازمہیش بھٹ بیساکھی کے موقع پراپنا ٹاک شولے کرآرہے ہیں۔ "پہچان" کے عنوان سے ان کے شومیں 13 بااثرلوگوں کی کہانیاں دکھائی جائیں گی، جو معاشرے کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتے ہیں۔
Asha Bhosle Death Updates: آشا بھوسلے نے 20 زبانوں میں بکھیرا اپنا جادو، 12000 گانوں کے ساتھ بنایا ریکارڈ
لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔ انہیں ہفتہ کے روزبریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اتوار کے روز انہوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ آشا بھوسلے کے بیٹے آنند بھوسلے نے ان کی موت کا اعلان کیا۔ آنند بھوسلے نے کہا، “میری ماں آشا بھوسلے کا آج انتقال ہو گیا، آخری رسومات کل شام 4 بجے ادا کی جائیں گی۔”
Legendary Singer Asha Bhosle passes away: آشا بھوسلے کا 92 سال کی عمر میں انتقال، سینے میں انفیکشن کے بعد ملٹی آرگن فیلیور بنی وجہ
لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کرگئیں۔ ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے ان کے انتقال کا اعلان کیا۔ ان کی آخری رسوم کل شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔ آشا بھوسلے کی پوتی جنائی بھوسلے نے سوشل میڈیا پرپوسٹ کیا کہ آشا بھوسلے کو ہفتہ کی رات سینے میں انفیکشن کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا۔ ملٹی آرگن فیلیور کی وجہ سے آشا بھوسلے کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی وجہ سے بالی ووڈ کی دنیا کے علاوہ عام لوگوں میں بھی سوگ کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔
Asha Bhosle Admitted To ICU After Cardiac Arrest: لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل، مداحوں نے کہا—’ابھی اور گانے باقی ہیں تائی‘
بھارتی موسیقی کی لیجنڈری گلوکارہ اور پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ آشا بھوسلے کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں ممبئی کے معروف بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 92 سالہ گلوکارہ کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس وقت ان کا علاج ایمرجنسی یونٹ میں جاری ہے۔
Shahrukh Khan reject Cameo role in Rajnikant Film: شاہ رخ خان نے رجنی کانت کی فلم ’جیلر-2‘ میں کیمیو کا آفر مسترد کردیا، اصلی وجہ آئی سامنے
پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان نے رجنی کانت کی فلم 'جیلر-2' میں کیمیو کرنے کی پیشکش مسترد کردی ہے۔ دراصل، وہ فی الحال اپنی پوری توجہ آنے والی فلم 'کنگ' پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی آن اسکرین موجودگی سے متعلق ایکسکلوسیوٹی بنائے رکھنا چاہتے ہیں، اس لئے 'کنگ' کی ریلیزسے پہلے وہ کسی بھی فلم میں نظر نہیں آنا چاہتے۔
Thane President Cup 2026: تھانے میں پریزیڈنٹ کپ میں بالی ووڈ کا جلوہ: کرکٹ میدان میں اترے سنجے دت اور سنیل شیٹی، تماشائیوں میں زبردست جوش و خروش
تھانے کے دادوجی کونڈ دیو اسٹیڈیم میں پریزیڈنٹ کپ کا فائنل مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ میچ کے دوران بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور سنیل شیٹی میدان میں اتر کر کرکٹ کھیلتے نظر آئے، جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ وہاں پہنچے۔
Arya-Gautham Karthik Starrer ‘Mr. X’: فلم “مسٹر ایکس” کو سینسر بورڈ کی منظوری، یو اے سرٹیفکیٹ جاری،آریا، گوتم کارتک اورمنجو واریر کی اسپائی ایکشن تھرلر
ہدایت کار منو آنند نے بتایا کہ فلم اسی ماہ ریلیز ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے طویل عرصہ گزر گیا ہو، لیکن "مسٹر ایکس" اب دنیا بھر کے سینما گھروں میں آنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے فلم سے وابستہ تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ناظرین کو فلم پسند آئے گی۔
Lisa Ray Story: کینسر سے جنگ جیتنے والی ’قصور‘ کی اداکارہ، ’آفرین گرل‘ لیزا رے کی ہمت بھری کہانی
لیزا نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماں بننے کی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ آج وہ اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں، جہاں وہ اکثر اپنے خاندان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
Rohit Shetty Firing Case: روہت شیٹی ہاؤس فائرنگ کیس میں نیا انکشاف، گولو پنڈت جیل میں بند لارنس بشنوئی گینگ سے رابطے میں تھا
پولیس کے مطابق گولو پنڈت نے اس سازش میں شوٹر اور گینگ کے درمیان رابطہ کار کا کردار ادا کیا۔ اس نے مرکزی شوٹر دیپک کو لارنس بشنوئی گینگ سے جڑے افراد سے ملوایا اور حملے کے لیے اسے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ واقعے کے وقت گولو ممبئی میں موجود نہیں تھا،





