Bharat Express DD Free Dish

Nargis Fakhri In Dubai: ایرانی ڈرون نے دبئی میں بالی ووڈ اداکارہ کی اڑائی نیند، کہا- پتہ نہیں اگلے لمحہ کیا ہوجائے

اسرائیل اورامریکہ کے حملے کے بعد ایران دبئی سمیت کئی عرب ملک پرحملے کررہا ہے۔ ایسے میں دبئی میں رہنے والے بالی ووڈ ستارے بھی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ اب نرگس فاخری نے بھی اپنے حالات کے بارے میں بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات میں انہیں نیند نہیں آرہی ہے۔

Nargis Fakhri In Dubai: امریکہ اوراسرائیل نے جب سے ایران پرحملہ کیا ہے، پورے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران مسلسل مشرق وسطیٰ کے ممالک میں موجود امریکی بیس پرحملے کررہا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں بھی کئی ڈرون حملے ہوئے۔ ایسے حالات میں وہاں رہنے والے لوگ خوف کے سائے میں زندگی گزاررہے ہیں۔ فلم اداکارہ نرگس فاخری بھی ان دنوں دبئی میں ہی ہیں اوروہاں جس طرح کے حالات ہیں، اس سے خوفزدہ ہیں۔

نرگس فاخری نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے دبئی میں اپنی بالکنی سے لی گئی تصویراورویڈیو شیئرکئے ہیں۔ ایک تصویرشیئرکرتے ہوئے انہوں نے ساتھ میں کیپشن میں لکھا ہے، ”دو دن پاگل کردینے والے رہے ہیں۔“

اس کے علاوہ انہوں نے انسٹا گرام اسٹوری پرہی ایک ویڈیو بھی شیئرکیا ہے۔ یہ ویڈیوبھی انہوں نے اپنی بالکنی سے بنائی ہے۔ اس میں وہ دبئی کی اونچی عمارت سے وہاں کے آسمان کو قید (کیپچر) کررہی ہیں۔ جیسے وہ آسمان میں کسی ڈرون یا میزائل کی تلاش میں ہوں یا اس کے خوف میں۔

نرگس فاخری نے لکھی یہ بڑی بات

دبئی ڈاون ٹاون سے ایک ویڈیوشیئرکرتے ہوئے وہ لکھتی ہیں، ”چاہے جوبھی ہو، یہ فکراورڈربنا رہتا ہے کیونکہ آپ کونہیں معلوم کہ اگلے لمحہ کیا ہونے والا ہے۔ نیند بھی نہیں آرہی ہے، آپ کا دماغ ہائی الرٹ پررہتا ہے۔ اتنی دیرہوچکی ہے اورمیں پوری طرح جاگی ہوئی ہوں۔“

 

کئی فلمی ستارے یواے ای میں پھنسے

نرگس فاخری ہی نہیں یواے ای میں کئی بالی ووڈ اورساوتھ اداکارجنگ کے حالات میں پھنس گئے ہیں۔ وہاں سے سبھی فلائٹس (پروازیں) منسوخ ہوگئی ہیں اور لوگ پھنسے رہنے پر مجبور ہیں۔ جو ستارے ہندوستان آنا چاہتے ہیں اور وہاں پھنسے ہوئے ہیں، ان میں ایشا گپتا اورسونل چوہان کا نام بھی شامل ہے۔ جنوبی اداکاروشنومانچواوراجیت بھی دبئی میں ہی ہیں۔ ایریکا فرنانڈیزبھی وہیں ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read