Bharat Express

BJP

کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہماچل پردیش میں کانگریس کے 6 باغی اراکین اور تین اراکین اسمبلی ہفتہ کو بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ سابق وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر اور مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکرنے ان سبھی اراکین اسمبلی کو پارٹی میں شامل کرایا۔

پرشانت بھوشن نے کہا کہ انتخابی بانڈز کے ذریعے بی جے پی کو 1751 کروڑ روپے کا عطیہ دینے والی ان 33 کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے دیئے گئے منصوبوں اور معاہدوں سے کل 3.7 لاکھ کروڑ روپے ملے ہیں۔

چودھری نے الزام لگایا، ’’ بے شرمی سے اپنے خاندان کے افراد کو سیاست میں لانے والے لالو پرساد دراصل اپنی اور اپنے خاندان کے ارکان کی بدعنوانی پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔‘‘

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کی مخالفت میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے احتجاج کی اپیل کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے دفتر جانے کے تمام راستے بند کردیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس بیان کا نوٹس لیتے ہوئے روی کے خلاف ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ میں دی گئی ہدایات کے مطابق کارروائی شروع کی گئی ہے۔

کانگریس نے مودی حکومت پر بینک اکاؤنٹ بند کرنے کا الزام لگایا۔ کانگریس کے الزامات پر بی جے پی صدر جے پی نڈا نے جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں کو سدھارنے کے بجائے کانگریس اپنی پریشانیوں کے لئے افسران کو قصوروار ٹھہرا رہی ہے۔

کانگریس لیڈروں کا الزام ہے کہ حکومت نے انہیں الیکشن لڑنے سے روکنے کے لیے کھاتوں کو منجمد کر دیا ہے۔ پارٹی کو حکومت کی طرف سے دو نوٹس بھی موصول ہوئے ہیں۔

سابق چیف منسٹر نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے انچارج رادھا موہن داس اگروال نے انہیں بتایا تھا کہ 28 حلقوں میں سے بنگلورو نارتھ واحد حلقہ ہے جہاں ان کے علاوہ کوئی امیدوار نہیں تھا۔

مہاراشٹر میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے ایک بار پھر وزیراعظم مودی پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ مہاراشٹر کے بلڈھانا میں ایک عوامی جلسے میں سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر میں شیواجی مہاراج کی پیدائش ہوئی تھی اور اورنگ زیب کی پیدائش گجرات میں ہوئی تھی۔

اگر بی جے پی ورون گاندھی کو دوبارہ پیلی بھیت لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار نہیں بناتی ہے تو اس بار ان کے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے امکانات تقریباً ختم ہو جائیں گے۔