Bharat Express

BJP

ٹائمز ناؤ سمٹ میں ایک حالیہ گفتگو کے دوران جب کنگنا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پہلے سے ہی سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتی ہیں، تو انہوں نے جواب دیا، 'فیصلہ ہمیشہ پارٹی کا ہوتا ہے۔

ورون گاندھی نے ایکس پرپوسٹ کئے گئے خط میں لکھا، بھلے ہی کوئی قیمت چکانی پڑے، آپ کی خدمت کرتا رہوں گا۔ بی جے پی نے اس بار پیلی بھیت سے ورون گاندھی کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔

امراوتی سے رکن پارلیمنٹ نونیت رانا نے بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ پارٹی میں شامل ہوتے ہی ان کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

منریگا کی اجرت میں اضافہ موجودہ مالی سال میں کیے گئے اضافے کے مترادف ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، 2024-25 کے لیے اجرت کی شرح میں 2023-24 کے مقابلے میں اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں کم از کم 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا، "میں بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے دلائل کو قبول کیا... اسی وجہ سے میں الیکشن نہیں لڑ رہی ہوں۔"

وزیر خزانہ کے شوہر نے صحافی سے مزید کہا، "مجھے لگتا ہے کہ انتخابی بانڈز سے متعلق معاملہ آج کے مقابلے میں زیادہ زور پکڑے گا، یہ تیزی سے عام لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔

بی جے پی نے اس سے قبل 26 مارچ 2024 کو چھٹی فہرست جاری کی تھی جس میں تین لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔ راجستھان سے لوک سبھا کے دو اور منی پور سے ایک امیدوار کے نام فہرست میں تھے۔

پنجاب میں برسراقتدارعام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پنجاب سے رکن پارلیمنٹ اورجالندھر سیٹ سے پارٹی امیدوارسشیل کماررنکو آج باضابطہ طور پربی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

بی جے پی نے مینیکا گاندھی کو سلطانپور سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے، لیکن پیلی بھیت سے ورون گاندھی کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے، جس کے بعد ان کے الیکشن لڑنے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

ہماچل کے علاوہ بی جے پی نے گجرات کی 5، مغربی بنگال کی 2 اور کرناٹک کی 1 اسمبلی نشستوں کے ضمنی انتخابات کے لیے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔