Bharat Express DD Free Dish

BJP

راہل گاندھی یہ بھی الزام لگایا ہے کہ مودی نے پاکستان کے خلاف جنگ روکنے پر اتفاق کرکے ہندوستان کے وقار کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے۔

بی جے پی لیڈرامت مالویہ نے کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ 'میرجعفر' کی طرح ہیں۔

کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازعہ ریمارکس دینے والے مدھیہ پردیش حکومت میں وزیروجے شاہ کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے ایک بار سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ سپریم کورٹ میں آج اس معاملے کی جب سماعت ہوئی، تو عدالت نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے ان کے معافی کو بھی قبول نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے وجے شاہ کی گرفتاری پرروک ضرورلگائی ہے، لیکن ایس آئی ٹی کی تشکیل کردی ہے، جواس پورے معاملے کی جانچ کرے گی۔

کرنل صوفیہ قریشی پرمتنازعہ بیان دینے والے مدھیہ پردیش حکومت میں وزیروجے شاہ کی عرضی پرسپریم کورٹ میں پیرکے روز سماعت ہوئی ہے۔ اس دوران عدالت نے سخت لہجہ اپنایا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ آپ نے بغیرسوچے جوکیا اوراب معافی مانگ رہے ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ میئرالیکشن کے وقت سے ہی بی جے پی ہمارے کونسلروں کواپنے پالے میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔ ہرکونسلرکو 5-5 کروڑ روپئے کی پیشکش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد اور آپریشن سندور سے پہلے بھی وزیر اعظم نے بہار کا دورہ کیا تھا۔ تاہم آپریشن سندور کے بعد یہ ان کا پہلا دورۂ بہار ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیرجنگلات وجے شاہ کے متنازعہ بیان کے بعد سیاسی گھمسان مچا ہوا ہے۔ کانگریس مسلسل ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے اورگورنرسے مل کرمیمورنڈم بھی سونپا ہے۔ احتجاج کے دوران کانگریس اراکین اسمبلی کوپولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

آندھرا پردیش کی سیاست میں بڑا الٹ پھیردیکھنے کوملا ہے۔ وائی ایس آرسی پی کی ایم ایل سی اورآندھرا پردیش قانون ساز کونسل کی ڈپٹی اسپیکرمیانا ذکیہ نے پارٹی سے استعفیٰ دے کر بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ یہ قدم وائی ایس آرسی پی کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔

امت شاہ کا دلی پیغام ایک ایسے لیڈر کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جس نے راجستھان کے سیاسی منظر نامے کو تشکیل دیا اور بی جے پی کی بنیاد کو مضبوط کیا، اپنے پیچھے دیانت اور خدمت کی وراثت چھوڑی جو آج بھی برقرار ہے۔

سسودیا نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نہ تو مرکزی حکومت اور نہ ہی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے پاس کوئی منصوبہ ہے، نہ ہی کوئی جوابدہی اور نہ ہی کوئی ایمرجنسی پلان۔ انہوں نے کہا، ’’صرف تقریر اور جملے دیے جا رہے ہیں، جبکہ دہلی والوں کو اب تقریر نہیں، سانس چاہیے، جملے نہیں، زندگی چاہیے۔‘‘