BJP Tiranga Yatra on Operation Sindoor: بی جے پی 13 سے 23 مئی تک نکالے گی ترنگا یاترا، ملک کو بتائے گی ’آپریشن سندور‘ کی حصولیابی
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہندوستان نے’آپریشن سندور‘ شروع کیا اورپاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوتباہ کر دیا، جس میں تقریباً 100 دہشت گرد مارے گئے۔ بی جے پی آپریشن سندھ کی کامیابی کا جشن منانے کے لئے 13 سے 23 مئی تک ملک گیر ترنگا یاترا منعقد کرے گی۔ یہ یاترا ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی اور قومی یکجہتی کا پیغام دے گا۔
Gajendra Singh Shekhawat reaction on PM Modi Poster: کانگریس کے ذریعہ وزیراعظم مودی کا پوسٹر لگائے جانے پر بی جے پی رہنما گجیندر سنگھ شیخاوت نے کی سخت تنقید
بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے پوسٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ “کانگریس والے اس چٹان کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ،جو کہ ملک کا وزیر اعظم ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ اس اہم وقت میں بھارت کو کمزور کیا جائے اور کانگریس پاکستان کو اشارہ دے رہی ہے۔ ہم اس طاقت کو مٹی میں ملا دیں گے جس نے بھی ہماری طرف دیکھنے کی کوشش کی ۔”
Naresh Tikait on Pahalgam Terror Attack: کسان لیڈرراکیش ٹکیٹ نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد پانی روکنے پراٹھایا سوال تومچ گیا ہنگامہ، راکیش ٹکیٹ نے دی صفائی
نریش ٹکیٹ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے لئے پورے پاکستان کو قصور وارٹھہرانا مناسب نہیں ہے۔ پاکستان میں کچھ لوگ دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہاں کی پوری عوام غلط ہے۔
کانگریس کے مسلم ایم ایل اے کو دھمکی، فیس بک پر لکھا- میں مسعود کو جان سے ماروں گا، ضمانت کون لے گا؟
مدھیہ پردیش کے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود کو سوشل میڈیا ہینڈل فیس بک پرجان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ سچن سوریہ ونشی نام کے نوجوان نے یہ دھمکی آمیز پوسٹ کیا ہے، جس کوپہلگام کے تشدد سے جوڑکردیکھا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ایف آئی آردرج کرلی ہے اورمعاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Pahalgam Attack: ’’پاکستان کو چار حصوں میں تقسیم کر دیں گے پی ایم مودی…‘‘، بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے کا بڑا دعویٰ
22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے، نشی کانت دوبے نے کہا کہ ’پاکستانی فوج‘ نے ہندوستانیوں کو، خاص طور پر ہندوؤں کو چن چن کر مارا ہے۔ مودی حکومت اس حملے کا بدلہ ہر حال میں لے گی۔
Delhi MCD Mayor Election: بی جے پی کے راجا اقبال سنگھ بنےایم سی ڈی کے میئر، جے بھگوان یادو ڈپٹی میئر، کانگریس کے امیدواروں کو ملے محض اتنے ووٹ
دہلی ایم سی ڈی میئرالیکشن میں صرف 8 ووٹ ہونے کے باوجود کانگریس نے اپنے امیدواراتارا تھا جبکہ عام آدمی پارٹی نے اس الیکشن میں امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Supreme Court VS BJP MP Nishikant Dubey: سپریم کورٹ کے خلاف بیان بازی، جمہوریت اور عدلیہ کے لئے انتہائی خطرناک
بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ کے الزم پر اے آئی ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی کو عدالتوں کو دھمکی دینے والوں کو روکنا چاہئے۔ وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے مرکزی حکومت پر سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔
CM Bhupendra Patel met PM Modi in Delhi: گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے دہلی میں وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، کہا-گجرات کی ترقی پر ہوئی گفتگو
بھوپیندر پٹیل نے سوشل میڈیا پر اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دوران ملاقات گفتگو گجرات کی مجموعی ترقی پر مرکوز تھی۔
MCD Mayor Election 2025: عام آدمی پارٹی نہیں لڑے گی ایم سی ڈی میئرکا الیکشن، سابق وزیراعلیٰ آتشی نے کیا بڑا اعلان، بی جے پی پرلگایا یہ الزام
دہلی کی سابق وزیراعلیٰ آتشی نے کہا کہ بی جے پی گزشتہ ڈھائی سالوں سے عام آدمی پارٹی کے کونسلروں پردباؤ بنا کر اور توڑ کر بی جے پی میں لے کرگئی۔ عام آدمی پارٹی کسی بھی رکن اسمبلی اور کونسلرکوخریدتی نہیں ہے۔
BJP MLA Agnimitra Paul also targeted SC and CJI: جے پی نڈا کی تنبیہ کے باوجود جاری ہے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے خلاف بی جے پی لیڈران کے بیانات کا سلسلہ، بی جے پی ایم ایل اے اگنی مترا پال نے بھی دیا متنازعہ بیان
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے انتباہ کے باوجود سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف انڈیا کے خلاف بی جے پی لیڈران کے متنازعہ تبصرے لگاتار جاری ہیں۔





