Bharat Express

BJP

ذرائع کے مطابق ہزاری باغ اویسس اسکول سے NEET-UG پیپر لیک ہوا تھا۔ بہار EOU ٹیم کو کتابچے کے خانے میں چھیڑ چھاڑ کے ثبوت بھی ملے۔ EOU ٹیم نے NEET پیپر لیک سے متعلق رپورٹ مرکزی وزارت تعلیم کو سونپ دی ہے۔

بی جے پی کے سابق ایم ایل اے سنگیت سوم کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے سنجیو بالیان نے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ان الزامات کے پیچھے سازش کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کی بھی بات کی

ہنومان گڑھی مہنت کے بندوق بردار کو ہٹانے کے بعد ایس پی چیف اکھلیش یادو نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے مہنت کے گنر کو ہٹانے پر بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو ایودھیا کے سنتوں اور سادھو سے بدلہ نہیں لینا چاہئے۔

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی یوپی میں مایوس کن کارکردگی رہی ہے۔ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے نے یوپی میں صرف 36 سیٹیں جیت پائی۔ جبکہ انڈیا الائنس نے 43 سیٹوں پرجیت حاصل کی۔

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ پیپر لیک ہونا 10 لاکھ، 20 لاکھ اور 30 ​​لاکھ روپے کا معاملہ نہیں ہے، یہ ہزاروں کروڑ کا گھوٹالہ ہے۔

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا، "ہندوستان کی بڑی کاروباری شخصیات ملک چھوڑ کر سنگاپور، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور دیگر جگہوں پر آباد ہو رہی ہیں۔

اے بی وی پی نے جمعرات (20 جون، 2024) کو کہا، "جب عوام کی طرف سے کوئی سوال ہے، تو حکومت کی طرف سے جواب ہونا چاہیے۔"

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو کم سیٹیں ملی ہیں۔ اس ہارکی ذمہ داری لیتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے عہدہ چھوڑنے کی خواہش ظاہرکی تھی۔ حالانکہ پارٹی قیادت نے انہیں نائب وزیراعلیٰ عہدے پربنے رہنے کے لئے کہا تھا۔

ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بنسی لال کی بہو کرن چودھری کو مرکزی وزیرمنوہرلال کھٹر، بی جے پی جنرل سکریٹری ترون چگھ اورہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت دلائی گئی۔

مہاراشٹرلوک سبھا الیکشن میں پارٹی کی کارکردگی کے بعد ریاستی صدرمیں تبدیلی ہوگی یا نہیں، اس سے متعلق کئی طرح کی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں۔ اب تصویر صاف ہوگئی ہے۔