Bharat Express DD Free Dish

BJP

تیجسوی نے اتوار کو کہاتھا کہ بہار میں حکمراں پارٹی اقتدار سے باہر ہونے کے راستے پر ہے اور اگر ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کی مخلوط حکومت اقتدار میں آتی ہے تو وہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے وقف ایکٹ کو کوڑے دان میں پھینک دے گی۔

اے آئی ایم آئی ایم مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے آن لائن اذان سے متعلق حکومت پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آن لائن اذان کیسے ہوگا۔ یہ اس لئے ہو رہا ہے کیونکہ بی جے پی کے ایک لیڈرکریٹ سومیا بلاوجہ لا اینڈ آرڈرکا موضوع اٹھا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تلنگانہ اور کرناٹک جیسی ریاستیں ہندو او بی سی، ایس سی اور ایس ٹی کے کوٹے کی قیمت پر مسلمانوں کو ریزرویشن دے رہی ہیں۔

تلنگانہ میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ گوش محل کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹی راجا سنگھ تلنگانہ بی جے پی صدرعہدے کا الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔

امت شاہ نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی ماؤنوازوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہو سکتا ہے کہ انھیں تلنگانہ میں پناہ دے۔

ساوتھ کلکتہ لا کالج میں طالبہ کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی مخالفت میں جم کرسیاست ہورہی ہے۔ کولکاتا میں بی جے پی اورکانگریس نے احتجاج کئے۔ عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاج کے دوران پولیس اوربی جے پی کارکنان میں جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ طارق انور نے دتاتریہ ہوسبالے کے بیان پر جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ ہندوستان کا آئین سب کو مساوی حقوق دیتا ہے۔ ملک کے تمام شہریوں کو ووٹ کا حق حاصل ہے۔ انہیں اپنی پسند کے مذہب اور عقیدے کو ماننے کا حق ہے۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایمرجنسی کی پچاسویں سال گرہ پر سیاست کر کے عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

بوٹاد سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امیش مکوانا نے کہا کہ گجرات میں ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی میں بھید بھاؤ کی پالیسی دیکھنے کوملی۔ انہوں نے اس دوران بی جے پی اورکانگریس پربھی تنقید کی۔

 اس کتاب میں وزیراعظم مودی کے 25 جون 2024 کو ایمرجنسی کے سیاہ دنوں کو یاد کرتے ہوئے دیئے گئے بیان کا ذکرکیا گیا ہے۔