Bharat Express DD Free Dish

BJP

تلنگانہ کے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے پارٹی کے ریاستی صدر کے طور پر رام چندر راؤ کی تقرری پر احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے پارٹی کی حکمت عملی سے اختلاف ظاہرکیا تھا، لیکن ہندوتوا نظریہ سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا تھا۔

انھوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی قیادت والی انتظامیہ نے انھیں بے گھر کرنے کی کوشش میں پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے انکار کیا ہے۔

سوربھ بھردواج نے الزام لگایا کہ یہ پورا فیصلہ بی جے پی اور کار بنانے والی کمپنیوں کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً دو کروڑ گاڑیوں کے مالکان پر نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، تاکہ گاڑی کمپنیوں کو فائدہ ہو۔ پہلے اس فیصلے سے دہلی کی 62 لاکھ گاڑیاں متاثر ہو رہی تھیں، لیکن اب بی جے پی کی سفارش پر پڑوسی ریاستوں کے دو کروڑ سے زیادہ گاڑی مالکان بھی اس کے زد میں آ گئے ہیں۔

وسندھرا راجے نے لکھا کہ موسم اور لوگ کب بدل جائیں اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ آج کل سیاست میں لوگ نئی دنیا بسالیتے ہیں، ایک چہرے پر کئی چہرے لگا لیتے ہیں۔ لیکن پروفیسر سنور لال جاٹ ایسے نہیں تھے۔ وہ مرتے دم تک میرے ساتھ رہے۔

بہارمیں کانگریس کی جانب سے تقسیم کیے جانے والے سینیٹری پیڈ پرراہل گاندھی کی تصویرکے ساتھ جعلی ویڈیوکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بنگلورمیں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے اپنے سوشل میڈیا پریہ جانکاری دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں دیگرلوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

بدمعاشوں نے مشہور کاروباری گوپال کھیمکا کو جمعہ کی دیر رات قتل کر دیا تھا۔ یہ واقعہ گاندھی میدان تھانہ علاقہ میں رام گولم چوک کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی ہے۔ اس واقعہ سے کاروباری حلقے میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

اپنے دوٹوک خیالات اور سماجی مسائل پر واضح موقف کے لیے معروف ڈاکٹر سنگھ اس بار ماحولیاتی بحران اور سیاسی ذمہ داری کے باہمی تعلق پر اپنی بات رکھیں گے۔

کانگریس نے بی جے پی پرتنقید کی ہے۔ کانگریس نے بی جے پی کا فارمولہ بتاتے ہوئے کہا کہ امبانی-اڈانی کوبی جے پی کے اقتدار میں ایئرپورٹ-بندرگاہ مل رہے ہیں۔ وہیں، عام آدمی گھر چلانے کے لئے قرض لے رہا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امیرمزید ہوتا جا رہا ہے اورغریب مزید غریب ہوتا جا رہا ہے۔

میٹنگ میں ایک سیاسی تجویز پیش کی جائے گی، جس میں بہار کی ترقی اور مرکزی حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کے ذریعہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی مبینہ توہین کے خلاف مذمتی تحریک بھی منظور کی جائے گی۔

پرینک کھرگے نے کہاکہ جب صورتحال مشکل ہو جاتی ہے تو وزیر اعظم پارلیمنٹ نہیں جاتے، بلکہ آر ایس ایس کو رپورٹ کرنے ناگپور جاتے ہیں۔انہوں نے تیجسوی سوریا کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں کہ آپ اسے اونچی آواز میں کہیں - مجھے آر ایس ایس کی ضرورت نہیں ہے۔