Bharat Express

BJP

جمعرات کے روز نشی کانت دوبے نے لوک سبھا میں جھارکھنڈ میں ہندو آبادی میں کمی، بنگلہ دیشی دراندازی، تبدیلی مذہب اور این آر سی کا مدعا اٹھایا تھا۔ ہندوؤں کی گھٹتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے این آر سی کے نفاذ کا مطالبہ کیا تھا۔

بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ پربھات جھا کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں بہار میں ادا کی جائیں گی۔ انہیں آج شام خصوصی طیارے سے بہار کے سیتامڑھی لے جایا جائے گا۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے بوریو علاقہ کے ایم ایل اے لوبن ہیمبرم نے راج محل لوک سبھا سیٹ سے اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔

اپوزیشن کی شدید مخالفت کے درمیان ریاستی حکومت نے NEET کے خلاف بھی ایک قرارداد پاس کی ہے۔ اسے طبی تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے وزیر مملکت شرن پرکاش پاٹل نے پیش کیا۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے کہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کوچھوڑکربی جے پی میں جانے والوں کی واپسی نہیں ہوگی۔ اگرکوئی ان کی واپسی کے لئے آیا تووہ اس پرسخت کارروائی کریں گے۔

سال 1966 میں اس وقت کی کانگریس حکومت نے آرایس ایس کے پروگراموں میں سرکاری ملازمین کے شامل ہونے پرپابندی لگائی تھی۔ اب حکومت نے اس پابندی کوہٹا دیا ہے۔ حکومت کے فیصلے پرمجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے حملہ کیا ہے۔

جھنجھار پور سے جے ڈی یو رکن پارلیمنٹ رام پریت منڈل کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے جواب دیا ہے۔

اتحادی پارٹی جے ڈی یو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے۔ ایم پی سنجے کمار جھا نے اتوار 21 جولائی کو پارلیمنٹ میں کل جماعتی میٹنگ کے بعد کہا کہ اگر حکومت کو لگتا ہے کہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں دیا جا سکتا تو کم از کم دو خصوصی پیکیج دیے جا سکتے ہیں

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کانگریس نے 80 سے زیادہ بار آئین میں ترمیم کی ہے۔ راہل گاندھی کو آئین کی توہین کے لیے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔

اسٹیج پر پہنچے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی بی جے پی حکومت پر حملہ بولا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ آج کا دن کارکنوں کی شہادت کو یاد کرنے کا ہے۔ دہلی میں چل رہی حکومت کام نہیں کر رہی ہے۔ ملک میں تفرقہ انگیز ذہنیت کی پرتیں ہیں، جو ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔