Bharat Express

BJP

جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ اور جے ایم ایم کے سینئر لیڈر چمپئی سورین نے اپنی پارٹی سے بغاوت کردی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کیا ہے۔

کانگریس جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن انڈیا الائنس کے تحت لڑے گی یا پھر اکیلے دم پرمیدان میں اترے گی، اس پراس نے اپنے ارادے ظاہرکردیئے ہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ عام عوام کے درمیان مکمل ریاست کوبحال کرنے کا موضوع لے کر جائے گی۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’جو لوگ شندے کے پیچھے چل رہے ہیں وہ سب منافق ہیں۔ جب آپ بھیڑیوں اور لومڑیوں کے جھنڈ میں شامل ہو جاتے ہیں تو کیا ہونے والا ہے؟

اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت مسلسل کہتی ہے کہ اس کی امن و امان کے معاملات میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ جب تک ہم بی جے پی سے آزاد نہیں ہوتے ہم بدعنوانی اور غربت سے آزاد نہیں ہوں گے۔ بی جے پی سے آزادی حاصل کرنے کا مطلب تمام پریشانیوں اور بحرانوں سے آزادی حاصل کرنا ہے۔

بی جے پی لیڈر سریش نکھوا نے "گوڈی یوٹیوبرز کو میرا جواب" کے عنوان سے ویڈیو پر دھرو راٹھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا، "ریزرویشن ہڑپنے سے متعلق بی جے پی کی ضد نے  سینکڑوں بے قصور امیدواروں کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل دیا ہے۔

دہلی میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک بڑی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں تمام ریاستوں کے ریاستی صدور بھی شرکت کریں گے۔ قبل ازیں جمعہ کو پارٹی جنرل سیکرٹریز کی میٹنگ ہوئی تھی۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اسپتال میں ہوئے تشدد کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں کئے گئے توڑپھوڑ کے پیچھے بی جے پی کے غنڈوں کا ہاتھ ہے۔

راہل گاندھی کی طرف سے کولکتہ واقعہ کے مجرموں کو سزائے موت دینے کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ یہ قانون کا معاملہ ہے۔ عدالت فیصلہ کرے گی کہ کیا سزا دینی ہے۔ لیکن، جرم اتنا بڑا ہے کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ سزا سخت ترین ہو۔

یہاں یوپی میں بھی ضمنی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ بی جے پی، ایس پی، کانگریس سمیت تمام پارٹیوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔