Bharat Express

BJP

ایوان کی میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی بی جے پی نے ایوان کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ میئر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ بی جے پی کونسلروں نے سی ایم اروند کیجریوال کے خلاف نعرے لگائے۔

اسد الدین اویسی کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پریہ لکھاگیا’ ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ سب سے پہلے ہم اپنے حوصلے بلند رکھیں اور بزدلی کو اپنے قریب نہ آنے دیں۔

اس ملاقات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو جو نقصان ہوا ہے اس کے بارے میں ذہن  چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس دوران پی ایم مودی نے وزرائے اعلیٰ کی تعریف کی اور اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ان کے حوصلے بلند کئے۔

جب ایس پی کے دور میں پولیس بھی محفوظ نہیں تھی۔ فرض شناس سی او شری راجیش ساہنی کو 5 ایس پی محفوظ غنڈوں نے قیصر باغ سے حضرت گنج تک گھسیٹ کر جیپ کے بونٹ پر لٹکا دیا۔

بی وی آر سبرامنیم نے کہا کہ 10 ریاستیں غیر حاضر تھیں، 26 ریاستیں موجود تھیں۔ کیرالہ، تمل ناڈو، کرناٹک، تلنگانہ، بہار، دہلی، پنجاب، ہماچل، جھارکھنڈ اور پڈوچیری۔ بہار میں اسمبلی کا اجلاس کافی دیر تک چلا، اسی وجہ سے وہ غیر حاضر رہے۔ تمام وزرائے اعلیٰ کو 7 منٹ کا وقت دیا گیا۔

بی جے پی لیڈر لاکٹ چٹرجی نے پریس کانفرنس میں کہا، "ممتا بنرجی جھوٹ بول رہی ہیں۔ پی آئی بی فیکٹ چیک نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ انہیں وزیر اعظم بننا ہے، وہ ایک بڑی لیڈر ہیں۔ اس لیے وہ یہ سب کر رہی ہیں۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لوک سبھا انتخابات میں شکست کا جائزہ لینے کے لیے یوپی میں کئی مقامات پر پارٹی لیڈران کے ساتھ میٹنگیں کی تھیں، جس میں دونوں نائب وزیر اعلیٰ نے شرکت نہیں کی۔

اے اےپی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا، "جس طرح سے بی جے پی ممبران اسمبلی نے کل ایوان میں برتاؤ کیا وہ بی جے پی کا غیر اخلاقی رویہ ظاہر کر رہا ہے۔

ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، "نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو واپس لاؤ۔ پلاننگ کمیشن کا ڈھانچہ تھا، اس نے ملک میں انفراسٹرکچر بنایا۔ پلاننگ کمیشن نیتا جی سبھاش چندر بوس کا آئیڈیا تھا۔"

جمعرات کے روز نشی کانت دوبے نے لوک سبھا میں جھارکھنڈ میں ہندو آبادی میں کمی، بنگلہ دیشی دراندازی، تبدیلی مذہب اور این آر سی کا مدعا اٹھایا تھا۔ ہندوؤں کی گھٹتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے این آر سی کے نفاذ کا مطالبہ کیا تھا۔