PM Modi Holds Meeting With Bengal BJP MP : بنگال بی جے پی ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ وزیراعظم مودی نے کی اہم میٹنگ، اسمبلی انتخابات پر دیا ’محنت‘ اور ’جیت‘ کا منتر
وزیراعظم مودی نے بدھ کو بی جے پی کے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ ایک نہایت اہم اور فیصلہ کن میٹنگ کی، جسے آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں بڑی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ وقت سخت محنت کا ہے اور آنے والے الیکشن میں جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر مضبوط تیاری ضروری ہے۔
Chandni Mahal by Election 2025 Results: چاندنی محل میں شعیب اقبال اورآل محمد اقبال کی بادشاہت قائم، اروند کیجریوال کولگا بڑا جھٹکا، عام آدمی پارٹی کے تمام مسلم اراکین کی کوششیں رائیگاں
دہلی ایم سی ڈی ضمنی الیکشن میں بی جے پی کو دو سیٹوں کا نقصان ہوا ہے جبکہ ایک سیٹ کا کانگریس کو فائدہ ہوا ہے۔ اس ضمنی الیکشن میں سبھی کی نظریں مسلم اکثریتی سیٹ چاندنی محل پر مرکوز تھیں، جہاں پرعام آدمی پارٹی کی تمام کوششیں شعیب اقبال کے سامنے رائیگاں رہیں۔ شعیب اقبال نے پھر ثابت کردیا ہے کہ پرانی دہلی میں ان کی ہی بادشاہت ہے۔
BJP Gives Ticket To Sonia Gandhi : کیرالہ کے مُنّار میں دلچسپ موڑ، بی جے پی نے ’سونیا گاندھی‘ کو دیا ٹکٹ، ٹینشن میں کانگریس
کیرالہ کے مُنّار میں مقامی بلدیاتی انتخابات موضوعِ بحث بنا ہوا ہے کیونکہ بی جے پی نے نلّاتھنی وارڈ سے ’سونیا گاندھی‘ نام کی امیدوار میدان میں اتاری ہے۔ ان کے نام کے پیچھے کی دلچسپ کہانی اور انتخابی مقابلہ، آئیے جانتے ہیں۔
Renuka Chowdhury Army Statement Controversy : ”فوج حکومت کے دباؤ میں…“، کانگریس رکن پارلیمنٹ کے بیان سے سیاست میں ہلچل، بی جے پی نے کہا- ”کانگریس کی ذہنیت فوج مخالف“
کانگریس کی سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ رینوکا چودھری کے بیان نے ملک کی سیاست میں شدید ہلچل مچا دی ہے۔ فوج پر حکومت کے دباؤ میں کام کرنے کے الزام نے نہ صرف پارلیمنٹ کے اندر بلکہ سیاسی حلقوں میں بھی زبردست بحث چھیڑ دی ہے۔ بی جے پی نے اس بیان کو فوج کے وقار پر حملہ قرار دیتے ہوئے کانگریس کی سوچ کو ’’فوج مخالف‘‘ قرار دیا ہے۔
PM Modi Wished JP Nadda On Birthday : وزیر اعظم مودی نے جے پی نڈا کو دی سالگرہ کی مبارکباد، کہا- ’’وہ منکسر المزاج اور ملنسار شخصیت کے مالک‘‘
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا منگل کے روز اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ملک کے متعدد اہم سیاسی رہنماؤں نے انہیں نیک خواہشات پیش کیں اور پارٹی تنظیم، صحت کے شعبے اور قومی ترقی میں ان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔
Amit Shah Wished JP Nadda On His Birthday : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جے پی نڈا کو دی سالگرہ کی مبارکباد، کہا- تنظیم کی توسیع میں ان کا کردار قابلِ تحسین
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے منگل کے روز اپنی سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ملک کے کئی اہم سیاسی لیڈروں نے انہیں نیک خواہشات پیش کیں اور ان کی عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Maharashtra Politics Update : مہاراشٹر میں مہایوتی میں دراڑ؟ بی ایم سی انتخابات سے قبل بی جے پی-شیو سینا میں تناؤ، ایکناتھ شندے کا سخت پیغام
مہاراشٹر میں بی ایم سی انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں، ریاست کی حکمراں مہایوتی میں اختلافات کھل کر سامنے آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بی جے پی، ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا اور این سی پی (اجیت پوار) کے اتحاد کو بنے زیادہ وقت نہیں گزرا، لیکن سیاسی ماحول میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر شیو سینا لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے تازہ بیان اور شیو سینا کے دفتر پر چھاپے کے بعد حالات مزید پیچیدہ ہوتے دکھ رہے ہیں۔
Eknath Shinde Shiv Sena News: مہاراشٹرکی سیاست میں بڑی ہلچل، شندے سینا سے الگ ہوسکتے ہیں 35 اراکین اسمبلی! اس پارٹی میں شامل ہونے کا امکان
ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر سنجے راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکناتھ شندے کے 35 اراکین ٹوٹنے والے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ رویندر چوہان کو بی جے پی کے ریاستی صدراس لئے ہی بنایا گیا ہے۔
Akhilesh Yadav blame BJP SIR Vote Cutting: اکھلیش یادوکا بڑا الزام، یوپی ہارکے بعد بے چین بی جے پی، ایس آئی آرکے ذریعہ کاٹنا چاہتی ہے ووٹ
اکھلیش یادونے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اترپردیش سے ہارنے کے بعد بی جے پی ایس آئی آرکے ذریعہ ووٹ کاٹ رہی ہے۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کویہ بھی ہدایت دی کہ وہ ایس آئی آرفارم بھرنے میں مدد کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسی کا ووٹ نہ کاٹا جائے۔
Shashi Tharoor misses major Congress party meeting: کانگریس کی اہم میٹنگوں سے ششی تھرور مسلسل غیرحاضر، بی جے پی میں شمولیت کی قیاس آرائیاں تیز
مسلسل غیر حاضری اور وزیر اعظم مودی کے لیے نرم لہجہ اختیار کرنے کے واقعات پر پارٹی کے اندر اور باہر دونوں سطح پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ کانگریس کے کئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ششی تھرور کے رویے نے کارکنوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے،





