BJP Government Formation: امت شاہ سنبھالیں گے بنگال کی ذمہ داری، آسام کے آبزرور بنے جے پی نڈا، دونوں ریاستوں میں حکومت بنانے کا راستہ صاف
مغربی بنگال میں پارٹی نے وزیرداخلہ امت شاہ کواسٹریٹجک ذمہ داری سونپی ہے، جس کی وجہ سے وزیراعلیٰ کے انتخاب اورحکومت سازی کی سمت واضح ہوتی نظرآرہی ہے۔ وہیں آسام کی ذمہ داری سابق قومی صدرجے پی نڈا کو دی گئی ہے۔
Arvind Kejriwal News: مغربی بنگال کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے اروند کیجریوال کا بڑا بیان، ”جیت کیسے سکتے ہو، جب سارے…“
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ہمارے شہیدوں نے جوآزادی ہمیں دلائی، آج اس آزادی پر بحران کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں ہے۔ پچھلے تین چارمہینوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ افراتفری کا پورا ماحول ہے۔
Congress Election Results 2026: راہل گاندھی 99ویں بار ناکام! پانچ ریاستوں میں 20 فیصد سیٹیں بھی نہیں جیت سکی کانگریس؟
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق کانگریس نے پانچوں ریاستوں میں مجموعی طور پر 461 امیدوار میدان میں اتارے تھے، لیکن رجحانات کے مطابق پارٹی صرف تقریباً 91 نشستوں پر آگے چل رہی ہے، جو کہ مجموعی نشستوں کا قریب 20 فیصد بنتا ہے۔ اس صورتحال نے سیاسی مبصرین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا کانگریس بتدریج اپنی قومی حیثیت کھو رہی ہے۔
West Bengal Assembly Election Results: مرکزی قیادت کے ریکارڈ دورے اور جارحانہ تشہیر… بی جے پی نے بنگال میں ایسے کیا کھیلا
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی مرکزی قیادت کے ساتھ مل کر غیر معمولی انتخابی مہم چلائی، جس نے ریاست کی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی۔ پارٹی نے بڑے پیمانے پر ریلیوں، روڈ شوز اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے ووٹروں تک رسائی حاصل کی اور انتخابی منظرنامے کو یکسر بدلنے کی کوشش کی۔
West Bengal Assembly Election Results 2026: مغربی بنگال کے رجحانوں میں بی جے پی کو اکثریت، ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی کو بڑا جھٹکا، جانئے تفصیل
مغربی بنگال کے اسمبلی الیکشن کے نتائج آج سامنے آرہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحان سے بی جے پی کو بڑا فائدہ ہو رہا ہے اور وہ اپنے دم پر حکومت بناتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ یہ رجحان ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی کے لئے کافی حیران کن ہیں۔ ممتا بنرجی گزشتہ 15 سالوں سے وزیراعلیٰ کی کرسی سنبھال رہی تھیں۔
West Bengal Assembly Election Results: مغربی بنگال میں بی جے پی اکثریت کی جانب گامزن، 2021 کے اسمبلی الیکشن میں کس پارٹی کوملی تھیں کتنی سیٹیں؟ یہاں جانئے پوری تفصیل
مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2026 کے نتائج جلد ہی سامنے آئیں گے۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ریاست میں 2021 کے اسمبلی الیکشن میں کس پارٹی کو کتنی سیٹیں ملی تھیں۔
Assam Election Results 2026: آسام میں پیر کی صبح 7 بجے سے ووٹوں کی گنتی، کیا پھر بی جے پی اقتدار میں رہے گی یا کانگریس کرے گی واپسی؟
آسام اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو صبح 7 بجے شروع ہوگی۔ 126 سیٹوں پر 722 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ہو جائے گا۔
Bengal NIA Action TMC Summon: بنگال میں کاؤنٹنگ سے قبل این آئی اے کا بڑا ایکشن، ٹی ایم سی کے 52 لیڈر گرفتار، سیاسی درجۂ حرارت عروج پر
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان سے ایک دن قبل سیاسی ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا ہے، جہاں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے مالدا ضلع میں ایک سنسنی خیز کارروائی کرتے ہوئے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے درجنوں مقامی لیڈروں کے خلاف شکنجہ کس دیا ہے۔
Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی نے یوپی کانگریس کے سربراہ اجے رائے کی جلد صحت یابی کی دعا کی
اجے رائے نے طبیعت بگڑنے سے قبل شام کے وقت میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی، جس میں انہوں نے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،
West Bengal Elections 2026: مغربی بنگال میں 15 بوتھوں پرووٹنگ کے دوران زبردست ہنگامہ، آمنے سامنے آئے ٹی ایم سی-بی جے پی کارکنان
حادثہ کے دوران لوگوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان بھی کافی دیرتک بحث ہوتی رہی۔ حالانکہ حالات قابومیں رکھنے کی کوشش کی گئی، لیکن علاقے میں کشیدگی بنی رہی۔ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کی 294 سیٹوں کے لئے ووٹنگ 23 اپریل اور29 اپریل کودومرحلوں میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ اب ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہونی ہے۔





