Urdu Conclave 2026

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی نے یوپی کانگریس کے سربراہ اجے رائے کی جلد صحت یابی کی دعا کی

اجے رائے نے طبیعت بگڑنے سے قبل شام کے وقت میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی، جس میں انہوں نے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،

لکھنؤ: اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر لکھنؤ کے میدانتا اسپتال لکھنؤ میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز انہیں چکر آنے اور بے ہوش ہونے کی شکایت کے بعد اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا مسلسل علاج کر رہی ہے۔ اس واقعے کے بعد ملک کی سیاسی شخصیات نے ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اجے رائے کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اجے رائے کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں اجے رائے کی ناسازیٔ طبع کی اطلاع ملی ہے اور وہ ان کی جلد صحت کے لیےدعا کرتا ہوں۔ ذرائع کے مطابق اجے رائے دن کے وقت کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقدہ اساتذہ اور ڈاکٹروں کے ایک اجلاس میں شریک ہوئے تھے، جہاں پارٹی کے کئی سینئر لیڈربھی موجود تھے۔ اسی دوران انہوں نے بے چینی اور جسمانی تکلیف کی شکایت کی۔ پروگرام کے اختتام کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا۔
ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا بنایا نشانہ

ڈاکٹروں کے مطابق اجے رائے کو سینے میں درد، گھبراہٹ اور اچانک بے ہوشی کی علامات کے باعث زیرِ علاج رکھا گیا ہے۔ ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام ضروری طبی معائنہ جاری ہیں۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ احتیاط کے طور پر انہیں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔دوسری جانب، اجے رائے نے طبیعت بگڑنے سے قبل شام کے وقت میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی، جس میں انہوں نے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، اور جیسے ہی انتخابات مکمل ہوئے، حکومت نے فوری طور پر قیمتیں بڑھا دیں۔سیاسی حلقوں میں اجے رائے کی صحت کو لے کر تشویش پائی جا رہی ہے اور پارٹی کارکنان ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق آئندہ چند دن ان کی صحت کے حوالے سے نہایت اہم ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read