Bharat Express DD Free Dish

West Bengal Assembly Election Results 2026: مغربی بنگال کے رجحانوں میں بی جے پی کو اکثریت، ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی کو بڑا جھٹکا، جانئے تفصیل

مغربی بنگال کے اسمبلی الیکشن کے نتائج آج سامنے آرہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحان سے بی جے پی کو بڑا فائدہ ہو رہا ہے اور وہ اپنے دم پر حکومت بناتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ یہ رجحان ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی کے لئے کافی حیران کن ہیں۔ ممتا بنرجی گزشتہ 15 سالوں سے وزیراعلیٰ کی کرسی سنبھال رہی تھیں۔

پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی الیکشن کے نتائج آج سامنے آرہے ہیں۔ پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ سب سے بڑی خبرمغربی بنگال سے آرہی ہے، جہاں اسمبلی الیکشن کے نتائج کے ابتدائی رجحان میں بی جے پی حکومت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ اگریہ کہا جائے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی آندھی چل رہی ہے توغلط نہیں ہوگا۔ مغربی بنگال  کے 292 سیٹوں کی گنتی ہورہی ہے، جس میں بی جے پی 167 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے جبکہ ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس 120 سیٹوں پرآگے ہے۔ یہ رجحان 10:15 منٹ کے ہیں۔ اب تک کے رجحان میں بی جے پی اکثریت سے کافی اوپرچل رہی ہے۔ حالانکہ ابھی تک صرف سوا دو گھنٹے کی ووٹوں کی گنتی ہوئی ہے، اس لئے ابھی حتمی طورپرکچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، لیکن رجحانوں میں بی جے پی اکثریت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

دونوں پارٹیاں کررہی ہیں اپنا اپنا دعویٰ

آپ کوبتا دیں کہ آج مغربی بنگال کے294 سیٹوں میں 293 سیٹوں پرووٹوں کی گنتی ہورہی ہے۔ بی جے پی اورترنمول کانگریس میں زبردست مقابلہ دیکھنے کومل رہا ہے۔ ریاست کے 25 اضلاع کے 77 مراکزپرووٹوں کی گنتی ہورہی ہے۔ وہیں پھلتا اسمبلی سیٹ پر21 مئی کوپھرسے ووٹنگ کرائی جائے گی اور24 مئی کونتیجے آئیں گے۔ دراصل، 29 اپریل کوہوئے الیکشن کے دوران یہاں زبردست انتخابی بدعنوانیوں کے الزام لگے تھے۔ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے نتائج سے متعلق ہرسیاسی پارٹی کے لیڈراپنی اپنی جیت کے الگ الگ دعوے کررہے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2021 میں کس پارٹی کوکتنی سیٹیں ملی تھیں؟ آئیے جانتے ہیں کہ 2021 کے الیکشن میں کس پارٹی کواکثریت ملی تھی۔

ممتا بنرجی کی پارٹی کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2021 میں ترنمول کانگریس نے زبردست جیت حاصل کرتے ہوئے مسلسل تیسری بارحکومت بنائی تھی۔ اس الیکشن میں ترنمول کانگریس کو215 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ اس کے بعد بی جے پی کو 77 سیٹوں پرجیت ملی تھی۔ وہیں، دیگرپارٹیوں کے کھاتے میں 2 سیٹیں گئی تھیں۔ الیکشن میں ترنمول کانگریس کا ووٹ شیئرتقریباً 48 فیصد سے زیادہ تھا۔ وہیں بی جے پی کا ووٹ شیئر38 فیصد سے زیادہ رہا تھا۔ حالانکہ 2026 کے الیکشن میں بی جے پی ممتا بنرجی کو بڑا جھٹکا دیتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

اسمبلی الیکشن 2026 میں زبردست مقابلہ

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2026 میں ایک بارپھرسے ترنمول کانگریس اوربی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے رجحان میں بی جے پی کافی آگے نکل گئی ہے۔ بی جے پی اورترنمول کانگریس کے لیڈران الگ الگ دعوے کررہے ہیں۔ ٹی ایم سی نے 200 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کی امید ظاہرکی ہے۔ تووہیں بی جے پی لیڈر شوبھیندوادھیکاری نے کہا ہے کہ سناتن کا تحفظ کرنے والی حکومت آرہی ہے۔ تو وہیں عام جنتا انین پارٹی کے لیڈر ہمایوں کبیرنے کنگ میکرکا کردارنبھانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read