Bharat Express DD Free Dish

West Bengal Assembly Election Results: مغربی بنگال میں بی جے پی اکثریت کی جانب گامزن، 2021 کے اسمبلی الیکشن میں کس پارٹی کوملی تھیں کتنی سیٹیں؟ یہاں جانئے پوری تفصیل

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2026 کے نتائج جلد ہی سامنے آئیں گے۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ریاست میں 2021 کے اسمبلی الیکشن میں کس پارٹی کو کتنی سیٹیں ملی تھیں۔

West Bengal Assembly Election Result: مغربی بنگال میں آج پیرکے روز(4 مئی) کواسمبلی الیکشن کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ابتدائی رجحانوں میں بی جے پی اکثریت کے قریب پہنچ گئی ہے۔ بی جے پی 148 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے جبکہ ترنمول کانگریس 125 سیٹوں پرآگے ہے۔ کانگریس صرف دو سیٹوں پرآگے ہے جبکہ لیفٹ کے حصے میں کوئی بھی سیٹ آتی ہوئی نہیں نظرآرہی ہے۔ بی جے پی مغربی بنگال میں پہلی بار حکومت بناتے ہوئے نظرآرہی ہے۔ حالانکہ ابھی یہ ابتدائی رجحان ہیں، اس لئے ابھی کچھ وقت تک انتظار کرنا ہوگا، اس کے بعد ہی حقیقی تصویر سامنے آسکے گی۔

دونوں پارٹیاں کررہی ہیں اپنا اپنا دعویٰ

آپ کوبتا دیں کہ آج ریاست کی 294 سیٹوں میں 293 سیٹوں پرووٹوں کی گنتی ہورہی ہے۔ بی جے پی اورترنمول کانگریس میں زبردست مقابلہ دیکھنے کومل رہا ہے۔ ریاست کے 25 اضلاع کے 77 مراکزپرووٹوں کی گنتی ہورہی ہے۔ وہیں پھلتا اسمبلی سیٹ پر21 مئی کوپھرسے ووٹنگ کرائی جائے گی اور24 مئی کونتیجے آئیں گے۔ دراصل، 29 اپریل کوہوئے الیکشن کے دوران یہاں زبردست انتخابی بدعنوانیوں کے الزام لگے تھے۔ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے نتائج سے متعلق ہرسیاسی پارٹی کے لیڈراپنی اپنی جیت کے الگ الگ دعوے کررہے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2021 میں کس پارٹی کوکتنی سیٹیں ملی تھیں؟ آئیے جانتے ہیں کہ 2021 کے الیکشن میں کس پارٹی کواکثریت ملی تھی۔

کس پارٹی کوملی تھیں کتنی سیٹیں؟

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2021 میں ترنمول کانگریس نے زبردست جیت حاصل کرتے ہوئے مسلسل تیسری بارحکومت بنائی تھی۔ اس الیکشن میں ترنمول کانگریس کو215 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ اس کے بعد بی جے پی کو 77 سیٹوں پرجیت ملی تھی۔ وہیں، دیگرپارٹیوں کے کھاتے میں 2 سیٹیں گئی تھیں۔ الیکشن میں ترنمول کانگریس کا ووٹ شیئرتقریباً 48 فیصد سے زیادہ تھا۔ وہیں بی جے پی کا ووٹ شیئر38 فیصد سے زیادہ رہا تھا۔

اسمبلی الیکشن 2026 میں زبردست مقابلہ

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2026 میں ایک بارپھرسے ترنمول کانگریس اوربی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے رجحان میں بی جے پی کافی آگے نکل گئی ہے۔ بی جے پی اورترنمول کانگریس کے لیڈران الگ الگ دعوے کررہے ہیں۔ ٹی ایم سی نے 200 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کی امید ظاہرکی ہے۔ تووہیں بی جے پی لیڈر شوبھیندوادھیکاری نے کہا ہے کہ سناتن کا تحفظ کرنے والی حکومت آرہی ہے۔ تو وہیں عام جنتا انین پارٹی کے لیڈر ہمایوں کبیرنے کنگ میکرکا کردارنبھانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read