Bharat Express DD Free Dish

West Bengal Assembly Elections

بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کی ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے موصول ہونے والے ابتدائی رجحانات نے سیاسی فضا کو گرم کر دیا ہے۔ ترنمول کانگریس کی دو اہم رہنما مہوا موئترا اور سیانی گھوش نے انتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کیا، تاہم مجموعی نتائج میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اکثریت کی جانب بڑھتی دکھائی دے رہی ہے، جس سے مقابلہ نہایت دلچسپ ہو گیا ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2026 کے نتائج جلد ہی سامنے آئیں گے۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ریاست میں 2021 کے اسمبلی الیکشن میں کس پارٹی کو کتنی سیٹیں ملی تھیں۔

مغربی بنگال میں جمعرات کو پہلے مرحلے کے تحت 16 اضلاع کی 152 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ مکمل ہوئی۔ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہنے والے اس عمل میں ووٹنگ فیصد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔