Bharat Express DD Free Dish

BJP Government Formation: امت شاہ سنبھالیں گے بنگال کی ذمہ داری، آسام کے آبزرور بنے جے پی نڈا، دونوں ریاستوں میں حکومت بنانے کا راستہ صاف

مغربی بنگال میں پارٹی نے وزیرداخلہ امت شاہ کواسٹریٹجک ذمہ داری سونپی ہے، جس کی وجہ سے وزیراعلیٰ کے انتخاب اورحکومت سازی کی سمت واضح ہوتی نظرآرہی ہے۔ وہیں آسام کی ذمہ داری سابق قومی صدرجے پی نڈا کو دی گئی ہے۔

BJP Government Formation: مغربی بگنال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی زبردست جیت کے بعد اب دونوں ریاستوں میں حکومت تشکیل کا عمل تیزہوگیا ہے۔ پارٹی نے تنظیمی سطح پربڑے فیصلے لیتے ہوئے ذمہ داری طے کردی ہے، جس سے واضح اشارے مل رہے ہیں کہ قیادت کے انتخاب اورحلف برداری تقریب کی تیاری اب آخری مرحلے میں ہے۔

مغربی بنگال میں پہلی بارحکومت بنانے جارہی بی جے پی نے بڑا اسٹریٹجک قدم اٹھاتے ہوئے ریاست کی ذمہ داری مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کوسونپی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب اورحکومت تشکیل کے پورے عمل کی نگرانی ان کے سپرد کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی اسٹریٹجک مضبوطی کومزید بڑھانے والا مانا جا رہا ہے۔

آسام میں حکومت تشکیل کا عمل تیز

وہیں، آسام میں حکومت سازی کی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے قانون سازپارٹی کے لیڈرکے انتخاب کے لئے ایک سینٹرل آبزرور(مرکزی مبصر) اور شریک مبصر(معاون آبزرور) کا تقررکیا ہے، اس عمل کوباضابطہ طورپرآگے بڑھا دیا گیا ہے۔

جے پی نڈا کوسونپی گئی بڑی ذمہ داری

آسام میں سابق قومی صدر، مرکزی وزیربرائے صحت وخاندانی بہبود اورکیمیکل اورفرٹیلائزرجگت پرکاش نڈا (جے پی نڈا) کوآسام میں قانون سازپارٹی کے لیڈرکے انتخاب کے لیے مرکزی مبصرکے طورپرمقررکیا گیا ہے۔ وہ قانون سازپارٹی کی میٹنگ میں قیادت کے انتخاب کے پورے عمل کی نگرانی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کومعاون آبزروربنایا گیا ہے۔ دونوں لیڈران مل کراراکین اسمبلی کی میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کوحتمی شکل دیں گے اورحکومت تشکیل کی راہ ہموارکریں گے۔

ہیمنت بسوا سرما نے کہا شکریہ

آسام کے موجودہ (کارگزار) وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے کہا، “جیت کے لئے میں آسام کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام نے وزیراعظم مودی پرجوبھروسہ ظاہرکیا ہے، اس کے لئے ہم بہت شکرگزارہیں۔ آسام میں ترقی کی گنگا بہتی رہے، اس کے لئے بھارت سرکاراورآسام حکومت کام کرتی رہے گی۔”

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read