Bharat Express

BJP

یوپی کے سیتا پورمیں بی جے پی کے رکن اسمبلی گیان تیواری پولیس کے خلاف ہی دھرنے پربیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے پولیس پر سنگین الزام بھی لگائے ہیں۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوشراب گھوٹالہ معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سوریہ کانت اورجسٹس بھوئیاں کی بینچ نے سی بی آئی معاملے میں یہ ضمانت دی ہے۔

بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا، ’’وہ یہ سمجھتے ہیں کہ مسلسل غلطیاں کرنے کے باوجود وہ ملک کو مضبوط کریں گے۔

کانگریس راہل گاندھی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے بی جے پی لیڈر ترویندر سنگھ مارواہ کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کر رہی ہے۔ پارٹی بی جے پی لیڈر ترویندر سنگھ ماروہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر سکتی ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ راہل گاندھی اس وقت امریکہ میں ہیں اور ان کے کئی بیانات کو لے کر ملک کی سیاست گرم ہے۔

کھرگے نے کہا کہ 'کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد کو دیکھ کر بی جے پی گھبرا گئی ہے۔ اسی لیے بی جے پی جموں و کشمیر کی فہرست بار بار بدل رہی ہے۔ بہت پریشان ہو گئی، دو تین فہرستیں بدل دیں۔ بغاوت شروع ہو گئی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انڈیا اتحاد سے کتنے خوفزدہ ہیں۔

کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو امریکہ میں الہان عمرسے ملاقات کی۔ راہل گاندھی کی اس ملاقات پربی جے پی نے سوال اٹھایا ہے۔

عام آدمی پارٹی ہریانہ میں اکیلے الیکشن لڑنے جا رہی ہے۔ اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کر کے الیکشن لڑے گی، لیکن دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹوں پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔

راہل نے کہا، "ہندوستان کے اداروں کی حفاظت کریں، ہندوستان میں کمزور طبقات کی حفاظت کریں، نچلی ذاتوں کی حفاظت کریں، قبائلیوں، اقلیتوں کی حفاظت کریں اور غریب لوگوں کی حفاظت کریں۔ یاترا کے بعد، میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی آواز بن گیا یا بننے کی کوشش کی۔

اس دوران کیپٹن یوگیش بیراگی نے کانگریس امیدوار ونیش پھوگاٹ کے بارے میں کہا، "وہ ہماری بہن کی طرح ہیں اور جب تک انہوں کھیلا ہے، انہوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے، اب وہ کانگریس کی امیدوار ہیں اور میں بی جے پی کا امیدوار ہوں