West Bengal Elections: مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریاں مکمل، سخت سکیورٹی کے درمیان ہائی اسٹیکس مقابلہ
الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ تقریباً 2,407 مرکزی مسلح پولیس فورسز کی کمپنیاں، جن میں 2.4 لاکھ سے زائد اہلکار شامل ہیں، تعینات کیے گئے ہیں۔ 7,384 پولنگ مراکز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور فوری ردعمل ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔
Election Commission On Elections 2026: انتخابات کو لے کر الیکشن کمیشن کا سخت موقف، اے آئی اور گمراہ کن سوشل میڈیا مواد کے خلاف فوری کارروائی کا اعلان
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں، امیدوار اور انتخابی مہم سے وابستہ افراد سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا ذمہ دارانہ اور اخلاقی استعمال یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000، آئی ٹی رولز 2021 اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی مکمل پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔
راہل گاندھی کی مشکلات میں اضافہ، دوہری شہریت معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤبینچ نے کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے خلاف دوہری شہریت کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ کارروائی جسٹس سبھاش ودیارتھی کی ہدایت پرکی جائے گی۔ عدالت نے معاملے کی تحقیقات کے بعد مزید قانونی کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔
Samrat Choudhary CM Oath Ceremony: سمراٹ چودھری نے پیش کیا حکومت سازی کا دعویٰ، کل صبح لیں گے بہار کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف، پہلی بار ملا بہار کو ملا بی جے پی کا سی ایم
نتیش کمار کے استعفیٰ دینے کے بعد سمراٹ چودھری کو بی جے پی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد این ڈی اے نے بھی انہیں اپنا لیڈرتسلیم کیا۔ انہوں نے گورنر ہاوس پہنچ کربہار میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔
Samrat Choudhary Net Worth: بہار کے نئے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی دولت جان کر رہ جائیں گے دنگ، جانئے کتنی جائیدادوں کے ہیں مالک؟
انتخابی حلف نامے کے مطابق سمراٹ چودھری اور ان کے اہل خانہ کی مجموعی جائیداد تقریباً 11.34 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس میں منقولہ اور غیر منقولہ دونوں اقسام کی جائیدادیں شامل ہیں۔
Bihar New CM Samrat Chaudhary: بہارکے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے سمراٹ چودھری، بی جے پی اراکین اسمبلی نے لگائی مہر
نتیش کمار کے استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے دوران وجے کمارسنہا نے سمراٹ چودھری کو پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی، جس پر تمام اراکین اسمبلی نے مہرلگائی۔ مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کیا۔
Zama Khan reaction about Bihar new Government: بہارمیں نئی حکومت کی حلف برداری کا جے ڈی یو نے کیا اعلان! نتیش حکومت کے وزیر نے بتائی تاریخ
جے ڈی یو کے وزیر زماں خان کا کہنا ہے کہ تمام تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔ منگل کے روزکابینہ کی میٹنگ ہوگی۔ جو کچھ بھی ہوگا، نتیش کمار کے فیصلے پرہوگا۔ انہوں نے حلف برداری کی تاریخ سے متعلق بھی بڑی بات کہی ہے۔
Women Reservation Bill: خواتین ریزرویشن بل پر سیاست گرم، سماجوادی پارٹی اور کانگریس کی حمایت مگر مسودہ پیش کرنے کا مطالبہ
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو ہر معاملے کو ایک ”ایونٹ“ بنانے کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس طرح کے حساس معاملات پر سنجیدگی سے کام کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق حکومت نے ابھی تک بل کا مسودہ پیش نہیں کیا، لیکن اس کے باوجود اپوزیشن سے تعاون مانگا جا رہا ہے، جو قابل اعتراض ہے۔
Bihar New Government: بہارمیں نئی حکومت! سی ایم ہاوس سے نتیش کمار کا سامان ہونے لگا شفٹ، جانئے اب کہاں ہوگا نیا ٹھکانہ؟
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گزشتہ جمعہ کے روز راجیہ سبھا کے رکن کے طورپر حلف لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے استعفیٰ کی تاریخ کیا ہوگی، اس پرہرکسی کی نگاہیں مرکوز ہیں۔
Nitish Kumar big annoucement: نتیش کمار نے کیا بہارچھوڑنے کا اعلان، فیصلے سے سبھی حیران، اب آگے کی کیا ہوگی حکمت عملی؟
بہارکے موجودہ وزیراعلیٰ نتیش کمارنے آج راجیہ سبھا رکن کے طورپرحلف لے لیا ہے۔ اس سے پہلے دہلی میں نتیش کمارنے خود یہ اعلان کردیا کہ اب وہ بہار کو چھوڑ رہے ہیں اور دہلی میں ہی رہیں گے۔ حالانکہ حلف لینے کے بعد آج وہ پٹنہ واپس لوٹ گئے ہیں۔





