BJP On Siddaramaiah: مرکزی حکومت کچھ بھی کرلے،چاول کی سپلائی کو لے کر سدا رمیا کا بی جے پی پر نشانہ،بی جے پی کا جوابی حملہ
بی جے پی لیڈر پرہلاد جوشی نے مزید کہا کہ ملک میں خشک سالی کی صورتحال ہے۔ اس لیے ہمارے پاس چاول نہیں ہیں۔ اس کے پیش نظر اس کی برآمد بھی روک دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے چاول کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ ہم بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں سمیت دیگر ریاستوں کو پانچ کلو سے زیادہ چاول فراہم کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
Bharat Jodo Yatra Anniversary: کانگریس کا بی جے پی نشانہ، بھارت کو انڈیا سے لڑا رہے ہیں،سونا ہو یا گولڈ،قیمت نہیں بدلی جائے گی
انڈیا یا بھارت کے نام کے تنازع پر پون کھیڑا نے کہا کہ ایسی طاقتیں ہیں جو متحدہ ہندوستان کو پسند نہیں کرتیں اور انڈیا اوربھارت کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ وطن عزیز کا ہر شخص جانتا ہے کہ یہ قوتیں کون ہیں۔ وہ انڈیا کو بھارت سے لڑانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ سونا ہو یا گولڈ، ہندی میں بولیں یا انگریزی میں، قیمت نہیں بدلے گی۔
Ghosi by Polls 2023: بی جے پی-سماجوادی پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ، 51 فیصد ووٹنگ، 8 ستمبر کو ہوگا فیصلہ
سماجوادی کے روایتی ووٹ بینک مسلم اور یادو سماج کے ساتھ سماجوادی پارٹی کے امیدوار سدھاکرسنگھ کی برادری کے ٹھاکررائے دہندگان نے بھی پورے جوش سے ووٹنگ کرکے مقابلے کو نہ صرف دلچسپ بنایا بلکہ سخت مقابلہ بنا دیا۔
Chandra Bose Resigns from BJP: نیتا جی سبھاش چندر بوس کے پوتے چندر کمار بوس نے بی جے پی سے دیا استعفیٰ، جانئے بڑی وجہ
Chandra Kumar Bose Resigns: نیتاجی سبھاش چندر بوس کے پوتے چندر کمار بوس نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کئی بار تجویز پیش کی، لیکن میرا مشورہ نہیں مانا گیا۔
Uma Bharti versus BJP again in MP: پارٹی کی سرگرمیوں سے درکنار ہونےکے بعد اوما بھارتی کا نیا اعلان،مشکل میں پڑ سکتے ہیں اعلیٰ کمان
کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی کو سائیڈ لائن کرنا چاہتی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں صرف تین ماہ رہ گئے ہیں، اوما بھارتی کسی انتخابی اجلاس میں نظر نہیں آرہی ہیں اور نہ ہی انہیں پارٹی کی مشہور جن آشیرواد یاترا کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
India Vs Bharat: انڈیا یا بھارت تنازع پر مرکزی حکومت نے کہا – نام بدلنے کی بات صرف افواہ ہے، بی جے پی نے کہا – اپوزیشن کو کیا مسئلہ ہے؟
یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب صدر ہند دروپدی مرمو نے 8 سے 10 ستمبر کے درمیان ہونے والے جی 20 ممالک کے اجلاس کے دوران 9 ستمبر کو ملک کے معززین کو دعوت نامہ بھیجا تھا۔ اس خط میں President of Bharat لکھا گیا تھا۔
India Or Bharat Issue: راگھو چڈا بولے،ہم اتحاد کا نام بھارت کر نے پر غور کرسکتے ہیں،بی جے پی سوچنا شروع کردے
عام آدمی پارٹی کے لیڈراور راجیہ سبھا کے معطل رکن راگھو چڈھا نے بھی 'انڈیا یا بھارت' نام تنازعہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے جو کے جی 20 عشائیے کے دعوت نامے پر 'پرسیڈنٹ آف بھارت' لکھے جانے کے بعد شروع ہوا تھا۔
Udhayanidhi Stalin Controversy: سناتن دھرم پر ادھیاندھی اسٹالن کے متنازعہ بیان پر تیجسوی یادو نے کہی یہ بات …’
تیجسوی یادو نے کہا کہ پاسپورٹ، آدھار کارڈ پر ہر جگہ انڈیا درج ہے، آئین کی کتاب پر بھی انڈیا لکھا ہے۔ ہندی زبان میں بھارت ہے۔ اگر وزیراعظم کوانڈیا کے نام پر اعتراض ہے تو بھارت کے نام پر بھی اعتراض ہونا چاہئے۔ یہ لوگ خوفزدہ ہیں
G20 Summit In Delhi: جی 20 ڈنر کے لیے دعوتی کارڈ پر ’ President Of India‘کے بجائے ’President of Bharat ‘ لکھا گیا، کانگریس نے لگائے الزامات
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ یادو نے منگل (5 ستمبر) کو کہا کہ پورا ملک مطالبہ کر رہا ہے کہ ہم انڈیا کے بجائے لفظ بھارت کا استعمال کریں۔ انگریزوں نے انڈیا کا لفظ ہمارے لیے گالی کے طور پر استعمال کیا جب کہ بھارت کا لفظ ہماری ثقافت کی علامت ہے۔
Ghosi Bypoll: ضمنی انتخابات میں شکست دیکھ گھبرائی بی جے پی، پولیس انتظامیہ کا غلط استعمال کرکے الیکشن میں دھاندلی، ایس پی کا بڑا الزام
اس کے علاوہ ایس پی نے چیف الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا ہے، جس میں اس نے اپنی شکایت میں لکھا ہے کہ موضع ضلع کے اسمبلی حلقہ 354 - گھوسی کے بوتھ نمبر - 147 محمدیہ مدرسہ بارگاؤں کریم الدین پور میں مسلم ووٹروں کو افسر کے ذریعہ زبردستی ووٹنگ سے محروم کیا جا رہا ہے۔