Urdu Conclave 2026

BJP

سپریم کورٹ نے کلیان چوبے کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھا کہ انہیں آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ سے کیوں نہ ہٹایا جائے۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے پایا کہ کلیان چوبے جان بوجھ کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندرمودی نے مغربی بنگال کے مالدہ شمال میں انتخابی جلسے کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا جمہوریت کو مضبوطی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹی ایم سی اور کانگریس جیسی پارٹیاں پہلے مرحلے میں پست ہوگئی تھیں۔ وہ سب دوسرے مرحلے میں تباہ ہوجائیں گی۔

ایس پی صدر اکھلیش یادو نے چورن کے بارے میں سی ایم یوگی کے بیان پر کہا، 'جو لوگ وصولی کو چندہ کہتے ہیں وہ اب پرساد کو چورن کہہ رہے ہیں۔ بعض اوقات وہ چھیالیس میں سے چھپن کی الٹی ریاضی کی وضاحت کرتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ویڈیو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے''دلت کے بیٹے کا حق مارکر ناچتے ہوئے بھاجپائی۔''

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت کل سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بار ہا یہ اپیل کی جارہی ہے کہ عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔

مغربی یوپی کی ان آٹھ سیٹوں پر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ اس بار سب سے زیادہ امیدوار گوتم بدھ نگر اور متھرا لوک سبھا سیٹوں پر ہیں۔ ان دونوں نشستوں پر 15-15 امیدوار میدان میں ہیں۔

ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں بہار کی تین سیٹوں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ اور بھاگلپور پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ چھتیس گڑھ کی راج ناندگاؤں، مہاسمند اور کانکیر سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔

ایس پی صدر نے جب قنوج سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تو چچا رام گوپال یادو بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اکھلیش یادو کے آنے سے یہ سیٹ اب ہائی پروفائل بن گئی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے کانپنے والے بیان پرکہا کہ لوگ میرے ساتھ ہیں۔ بی جے پی کی اس لوک سبھا الیکشن میں جیت ہوگی۔

حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوارمادھوی لتا پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اویسی جیسے لیڈران نفرت پھیلانے کا کام کررہے ہیں۔