Bharat Express

Jammu and Kashmir: محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا- ’ہر گھر میں پیدا کردیئے گوڈسے، پورے ملک میں ہے نفرت کا ماحول‘

جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ راہل گاندھی کو راون بتانا بی جے پی کی بوکھلاہٹ اور مایوسی کو دکھاتا ہے، کیا یہی سناتن دھرم سکھاتا ہے، سناتن مذہب تو لوگوں سے محبت کرنا سکھاتا ہے۔

جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی۔ (فائل فوٹو)

Jammu and Kashmir Mehbooba Mufti: جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے مرکز کی مودی حکومت پر جم کر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پورے ملک میں گوڈسے پیدا کردیئے ہیں جبکہ ہم گزشتہ 70 سالوں میں ایک گاندھی بھی نہیں پیدا کرپائے ہیں۔ آج ملک میں کسی کی بھی لنچنگ کردی جا رہی ہے۔ پورے ملک میں نفرت کا ماحول ہے۔

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے انڈیا کے اپنے اتحادی راہل گاندھی کو بی جے پی کے راون والی تصویر دکھائے جانے کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کسی اپوزیشن پارٹی نے ایسا کیا ہوتا تو بی جے پی ان کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیتی، لیکن وہ خود راہل گاندھی کی مخالفت کر رہے ہیں۔

راہل گاندھی کو راون بتانا بی جے پی کی مایوسی: محبوبہ مفتی

جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ راہل گاندھی کو راون بتانا بی جے پی کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے، کیا یہی سناتن مذہب سکھاتا ہے، سناتن مذہب تو لوگوں سے محبت کرنا سکھاتا ہے، لیکن بی جے پی اس مذہب کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔