Bharat Express

Chandra Bose Resigns from BJP: نیتا جی سبھاش چندر بوس کے پوتے چندر کمار بوس نے بی جے پی سے دیا استعفیٰ، جانئے بڑی وجہ

Chandra Kumar Bose Resigns: نیتاجی سبھاش چندر بوس کے پوتے چندر کمار بوس نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کئی بار تجویز پیش کی، لیکن میرا مشورہ نہیں مانا گیا۔

نیتا جی سبھاش چندر بوس کے پوتے چندر کمار بوس نے بی جے پی سے دیا استعفیٰ

Chandra Kumar Bose Resigns from BJP: نیتا جی سبھاش چندر بوس کے پوتے چندر کمار بوس نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے آج بدھ  کے روزیعنی 6 ستمبرکو کو کہا کہ میری نیک خواہشات پارٹی کے ساتھ ہے، لیکن انہیں سبھی طبقات کو متحد کرنا چاہئے۔

چندرکماربوس نے اپنے استعفیٰ سے متعلق کہا، ”سال 2016 میں بی جے پی میں تعاون دیا تھا۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں مجھے اچھا لگا۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد لگا کہ یہ جو سیاست کرتے ہیں وہ میرے اور نیتاجی سبھاش چندربوس کی نظریات سب کو ایک ساتھ کرنے کے مطابق نہیں ہے۔ انہوں نے (نیتاجی سبھاش چندربوس) کی سیکولرازم اورتقسیم کرنے والی سیاست کے خلاف ہمیشہ لڑائی لڑی۔”

چندرکمار بوس نے کیا کہا؟ 

چندرکماربوس نے کہا، ”بنگال اسٹریٹجی کے بارے میں میں نے بی جے پی کی قیادت اوربنگال بی جے پی کو کافی تجاویزپیش کیں۔ اس تجویزکو اچھا مانا جاتا ہے، لیکن اس پرکبھی عمل نہیں ہوا۔ میرے  نظریہ اورتجاویز پرعمل نہیں کیا گیا تو اس پارٹی کے ساتھ رہنا کوئی کام کی بات نہیں ہے۔” انہوں نے کہا کہ میں نے بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا کو بتایا کہ پارٹی کے ساتھ نیک خواہشات ہے، لیکن آپ سبھی طبقات کو ایک کیجئے۔

یہ بھی پڑھیں:  جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر کیوں ہیں تنازعہ کا شکار، جامعہ مڈل اسکول کے ٹیچرحارث الحق کو معطل کئے جانے کی کیا ہے وجہ؟

بی جے پی میں شامل ہونے کا کیا ہے مقصد؟

نیوزایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے چندرکماربوس نے کہا کہ میرا مقصد بی جے پی میں شامل ہوکر شرت چندربوس اورنیتا جی سبھاش چندربوس کے سیکولرنظریات کو ملک کے سامنے رکھنا تھا۔ میں نے واضح طورپرکہا تھا کہ آزاد ہند مورچہ کی تشکیل کی جائے۔ مجھے اس محاذ کی قیادت دی جائے، لیکن اس کی تشکیل کبھی نہیں کی گئی۔

  بھارت ایکسپریس۔