Bharat Express DD Free Dish

Bihar Assembly Election 2025

رکن پارلیمنٹ شامبھوی چودھری نے راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 18 نومبر کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ شامبھوی نے کہا کہ بہار کی عوام نے اپنا فیصلہ صاف کر دیا ہے۔ وہ اگلے پانچ سال کے لیے نتیش کمار کو ہی وزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے۔

راشٹریہ جنتا دل  ایم ایل سی سنیل سنگھ نے کہا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو بہار دوسرا نیپال یا بنگلہ دیش بن جائے گا۔ اس کے بعد پٹنہ پولیس نے ان پر ایف آئی آر درج کی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ تیجسوی یادو نے پٹنہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایگزٹ پول کو مسترد کیا اور کہا کہ عظیم اتحاد 14 تاریخ کو کلین سویپ کے لیے تیار ہے۔

بہار کے ایگزٹ پول آ چکے ہیں اور اب نتائج کا انتظار ہے۔ تاہم اس سے پہلے آر جے ڈی کے لیڈر اور عظیم اتحاد کے وزیراعلیٰ عہدے کے امیدوار تیجسوی یادو کے بڑے دعوے نے سرخیاں بٹور لی ہیں۔

 کانگریس کے سینئرلیڈرڈاکٹرشکیل احمد نے منگل کے روزپارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے بہارالیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس میں سینئر لیڈران کا احترام نہیں کئے جانے کا الزام لگایا۔

بہار اسمبلی انتخابات ہمیشہ سے سیاسی تجزیہ کاروں کے لیے پہیلی رہا ہے۔ اوپینین پول اور اصل رزلٹ کے درمیان اکثر بڑا فرق دیکھا گیا ہے۔ 2000 سے 2020 تک ریاست میں ہوئے پانچ اسمبلی انتخابات نے یہ ثابت کیا ہے کہ بہار کے ووٹر اکثر ماہرین کے اندازے کو الٹا ثابت کر دیتے ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹروں نے جمہوریت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے شام 5 بجے تک 67.14 فیصد کی شاندار پولنگ درج کروائی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق یہ شرح پہلے مرحلے کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے، جس نے ریاست میں انتخابی جوش کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کے عوام کو اب تک صرف وعدے، جملے، جھوٹ اور فریب ہی ملے ہیں۔ یہ سب اب بہار ایک لمحہ بھی برداشت نہیں کرنا چاہتا۔ پچھلے کئی برسوں میں ہم نے بہار کی ترقی کی پالیسی بنانے میں سخت محنت کی ہے۔

۔اس مرحلے کے 3.70 کروڑ ووٹرز میں سے 1.75 کروڑخواتین ہیں۔ 2.28ووٹرز کی عمریں 30 سے ​​60 سال کے درمیان ہیں۔ 18-19 سال کی عمر کے نوجوان ووٹرز کی تعداد 7.69کروڑ ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے دوران جن سوراج پارٹی کے سرپرست پرشانت کشور (پی کے) نے بتا دیا ہے کہ لوگوں نے اتنی زیادہ ووٹنگ کیوں کی ہے۔