Bharat Express DD Free Dish

Shambhavi Choudhary : ”نتیش کمار ہی بنیں گے وزیر اعلیٰ“، تیجسوی یادو کے بیان پر شامبھوی چودھری کا پلٹ وار

رکن پارلیمنٹ شامبھوی چودھری نے راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 18 نومبر کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ شامبھوی نے کہا کہ بہار کی عوام نے اپنا فیصلہ صاف کر دیا ہے۔ وہ اگلے پانچ سال کے لیے نتیش کمار کو ہی وزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے۔

لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کی رکن پارلیمنٹ شامبھوی چودھری نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی یادو کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 18 نومبر کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ شامبھوی نے کہا کہ تیجسوی خواب دیکھ سکتے ہیں، لیکن وزیر اعلیٰ بننے کا خواب دیکھنا بے فائدہ ہے، کیونکہ بہار کی عوام نے اپنا فیصلہ صاف کر دیا ہے۔ وہ اگلے پانچ سال کے لیے نتیش کمار کو ہی وزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے۔

پٹنہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شامبھوی چودھری نے کہا کہ “سپنے دیکھنا غلط نہیں، لیکن عوام کے فیصلے کو نظرانداز کرنا حقیقت سے بھاگنے کے مترادف ہے۔ بہار کے لوگوں نے ووٹ کے ذریعے ایک بار پھر نتیش کمار پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “چند گھنٹے بعد سب کو پتہ چل جائے گا کہ حکومت کون بناتا ہے، 14 نومبر کو پورا ملک دیکھے گا کہ وزیر اعلیٰ کا حلف کون لیتا ہے“۔ شامبھوی نے واضح کیا کہ بہار میں ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت قائم ہونے جا رہی ہے اور نتیش کمار ہی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

انہوں نے جنتا دل (یونائٹیڈ) کے کارکنان کی جانب سے لگائے گئے “ٹائیگر زندہ ہے” والے پوسٹر پر کہا کہ یہ عوامی جذبے کی عکاسی ہے۔ “ایک بات تو طے ہے کہ نتیش کمار آج بھی بہار کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ وہ 2005 کی طرح آج بھی مضبوط اور سرگرم لیڈر ہیں۔ عوام ان پر بھروسہ کرتی ہے اور ان کی قیادت میں ریاست آگے بڑھ رہی ہے“۔ شامبھوی چودھری نے مزید کہا کہ نتیش حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت تاریخی قدم اٹھائے ہیں۔ “بہار بدل رہا ہے، آج خواتین خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں، کیونکہ حکومت نے انہیں نمائندگی دی ہے“۔

انہوں نے کہا کہ اب بہار میں ’’بوتھ لوٹنے‘‘ کا زمانہ ختم ہو چکا ہے، اب الیکشن ووٹ سے جیتے جاتے ہیں۔ شامبھوی کے مطابق، “ریلیوں کی تعداد نہیں بلکہ عوامی اعتماد اہم ہے۔ تیجسوی یادو صرف انتخابات کے وقت نظر آتے ہیں، جبکہ این ڈی اے کے رہنما وزیراعظم نریندر مودی، نتیش کمار اور چراغ پاسوان سال بھر عوام کے درمیان رہتے ہیں اور محنت کرتے ہیں“۔ آخر میں انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ “اب صرف 24 گھنٹے باقی ہیں، دیکھ لیتے ہیں کہ حلف کون لیتا ہے“۔

 

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read