Bharat Express DD Free Dish

Tejashwi’s message to voters amid voting: ’’بہار کو نتیجہ، عزت اور ترقی چاہیے…‘‘، پولنگ کے دوران ووٹروں کے نام تیجسوی یادو کا پیغام

تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کے عوام کو اب تک صرف وعدے، جملے، جھوٹ اور فریب ہی ملے ہیں۔ یہ سب اب بہار ایک لمحہ بھی برداشت نہیں کرنا چاہتا۔ پچھلے کئی برسوں میں ہم نے بہار کی ترقی کی پالیسی بنانے میں سخت محنت کی ہے۔

مہاگٹھ بندھن کے سی ایم امیدوار تیجسوی یادو۔

پٹنہ: مہاگٹھ بندھن کے وزیراعلیٰ کے امیدوار اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے بہار کے ووٹروں کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا شَںکھ بج چکا ہے اور اب بہار صرف نتیجہ چاہتا ہے۔

آر جے ڈی لیڈر نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’سب سے پہلے، دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے پہلے مرحلے میں ریکارڈ توڑ ووٹنگ کی اور پورے ملک کو یہ پیغام دیا کہ اب تقریریں اور جملے نہیں چلیں گے۔ اب تبدیلی کا شنکھناد ہو چکا ہے اور بہار صرف نتیجہ چاہتا ہے۔‘‘

’’مخالفین کی ہر چال آپ لوگوں نے ناکام کی‘‘

تیجسوی یادو نے اپنے پیغام میں کہا، ’’مخالفین کی ہر چال آپ لوگوں نے ناکام کی۔ ہمیشہ کی طرح انہوں نے غیرضروری مسائل میں آپ کو الجھانے کی کوشش کی، لیکن آپ نے تحمل، اتحاد اور شعور کے ساتھ جس طرح پڑھائی، کمائی، دوائی، سنچائی اور سنوائیوالی تیجسوی حکومت کو منتخب کیا، اس کے لیے میں زندگی بھر آپ کا شکر گزار رہوں گا۔

’’نوجوانوں کو روزگار نہیں دے پائی حکومت‘‘

ووٹروں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا،’’آپ کا اور میرا خواب ایک ہے۔ آپ کا اور میرا درد ایک ہے، آپ کا اور میرا مقصد ایک ہے۔ اسے کوئی بہار کے باہر والا نہیں سمجھ سکتا۔ پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے۔ 20 سالوں میں ہم ترقی نہیں کر پائے۔ بیس سالوں میں حکومت نوجوانوں کو روزگار نہیں دے پائی۔ بہاریوں کو جرائم سے پاک ماحول نہیں دے پائی۔ اچھی تعلیم، اچھے اسپتال، اچھا علاج نہیں دے پائی۔ کسانوں کو سیلاب سے نجات نہیں ملی۔ تاجروں کو نقصان سے چھٹکارا نہیں ملا اور ہر گھر کو مہنگائی سے راحت نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ بہار کے عوام کو اب تک صرف وعدے، جملے، جھوٹ اور فریب ہی ملے ہیں۔ یہ سب اب بہار ایک لمحہ بھی برداشت نہیں کرنا چاہتا۔ پچھلے کئی برسوں میں ہم نے بہار کی ترقی کی پالیسی بنانے میں سخت محنت کی ہے۔ ہر طبقے، ہر ذات، ہر مذہب اور ہر برادری کے لیے ہم نے پالیسیاں بنائی ہیں۔ 17 مہینوں کے قلیل عرصے میں ان پالیسیوں کو نافذ کرکے یہ بھی ثابت کیا کہ ہماری ہر پالیسی عوامی پالیسی ہے، عوامی مفاد کی پالیسی ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں تیجسوی یادو نے لکھا، ’’اصل آزادی بیروزگاری، رشوت، مہنگائی، ظلم، بدعنوانی، جھوٹ، جملہ بازی، ناانصافی، استحصال اور عدم مساوات سے نجات میں ہے۔ ہمارا مقصد ہر بہاری کو خودمختار اور باشعور بنانا ہے۔ گاؤں کا اتھّان ہوگا تو ہی ملک کا اتھّان ہوگا، اور ہم اسی جذبے کے ساتھ بہار کے گاؤں کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read