Bharat Express DD Free Dish

Senior Congress Leader Shakeel Ahmad Resign: کانگریس کے سینئرلیڈرشکیل احمد نے دیا استعفیٰ، ٹکٹوں کی تقسیم پرناراضگی کا اظہار، پارٹی سے متعلق کہی یہ بڑی بات

 کانگریس کے سینئرلیڈرڈاکٹرشکیل احمد نے منگل کے روزپارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے بہارالیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس میں سینئر لیڈران کا احترام نہیں کئے جانے کا الزام لگایا۔

Senior Congress Leader Shakeel Ahmad Resign: بہاراسمبلی الیکشن کے نتائج آنے سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سینئرکانگریس لیڈراورسابق وزیرڈاکٹرشکیل احمد نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے بہارالیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم پرناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کانگریس میں سینئرلیڈران کا احترام نہیں کئے جانے کا الزام لگایا۔ حالانکہ اس استعفیٰ کے لئے انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔

کانگریس لیڈر ڈاکٹر شکیل احمد نے نیوزایجنسی اے این آئی کودیئے گئے انٹرویومیں اپنے استعفیٰ کی وجہ ٹکٹوں کی تقسیم کوبتایا۔ انہوں نے کہا کہ میرے استعفیٰ کی وجہ میری ناراضگی ہے۔ اس الیکشن میں جو ہوا، خاص طورپرٹکٹوں کی تقسیم میں۔ اس سے میں بے حد ناراض ہوں۔ میں نے تین سال پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔ لوگ فیملی کی ٹکٹ کے لئے پارٹی میں رہتے ہیں، لیکن میرا بیٹا اب پارٹی میں آنا نہیں چاہتا ہے۔ لوگ احترام اورپہچان کے لئے پارٹی میں رہتے ہیں اوراگروہ بھی نہیں ملتا ہے توپھرکیوں پارٹی میں رہنا ہے؟

راہل گاندھی سے ناراض ہیں ڈاکٹرشکیل احمد؟

سینئرکانگریسی لیڈر ڈاکٹرشکیل احمد نے اس دوران راہل گاندھی پربھی اشاروں اشاروں میں سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ آج پارٹی میں صرف راہل گاندھی کے لوگ ہی بچے ہوئے ہیں۔ جو سینئرلوگوں کا کوئی احترام نہیں کرتے۔ ایسے میں کانگریس میں رہنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس لئے ہی پارٹی کی رکنیت چھوڑ رہے ہیں۔ حالانکہ مجھے پارٹی پرابھی بھی مکمل بھروسہ ہے۔

راہل گاندھی کی صلاحیتوں پر اٹھایا سوال

ڈاکٹرشکیل احمد نے اس دوران راہل گاندھی کی قائدانہ صلاحیت پر اٹھ رہی انگلیوں کا بچاؤ کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت ناکام ہو رہی ہے، یہ کہنا ٹھیک نہیں ہے۔ اس پارٹی میں اگر کوئی لیڈرنہ الیکشن لڑنا چاہتا ہے اورنہ ہی اپنے بچوں کو رکن پارلیمنٹ یا رکن اسمبلی بنانا چاہتا ہے تو اس کا واضح مطلب ہے کہ وہ لیڈرصرف عزت واحترام اورشناخت کے لئے ہی پارٹی میں ہے۔

15 دن پہلے ہی کرلیا تھا استعفیٰ کا ارادہ

کانگریس لیڈر شکیل احمد نے کہا کہ میں نے 15 دن پہلے ہی استعفیٰ دینے کا ارادہ کرلیا تھا، لیکن میں الیکشن کے درمیان استعفیٰ دے کر پارٹی کوغلط پیغام نہیں دینا چاہتا تھا۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ میری وجہ سے پارٹی کے 5 ووٹ بھی خراب ہوں۔ اس لئے میں نے پہلے ہی استعفیٰ نہیں دیا۔ اب الیکشن ختم ہوگئے ہیں۔ اس لئے میں نے اپنا استعفیٰ کانگریس صدرکوبھیج دیا ہے۔ وہیں ایگزٹ پول کے سوال پرکانگریس لیڈرنے کہا کہ ایگزٹ پول اوراوپینین پول ہمیشہ صحیح نہیں ہوتے ہیں۔ سال 2015 میں بھی بہارمیں سارے ایگزٹ پول اوراوپینین پول فیل ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ 11 نومبر کودوسرے مرحلے کا الیکشن ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پول جاری نہیں ہوا، جس میں بتایا گیا ہے کہ این ڈی اے زبردست سیٹوں سے پھراقتدار میں آرہی ہے، جس کے بعد بہارمیں ایک بار پھر نتیش کمارکے آنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ اب 14 نومبرکو الیکشن کے نتائج آنے والے ہیں۔ تبھی واضح ہوپائے گا کہ بہارمیں کس کی حکومت بن رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read