Bharat Express DD Free Dish

Bihar Assembly Election 2025

بہار کانگریس کے نئے انچارج کرشنا الوارو نے کنہیا کمار کے ذریعے پارٹی کو ریاست میں راشٹریہ جنتا دل کے کٹھ پتلی ہونے کے ٹیگ سے آزاد کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ تاہم کانگریس کے لیے یہ جتنا مشکل ہے، کنہیا کمار کی مستقبل کی سیاست کے لیے بھی اتنا ہی اہم ہے۔

جن سورج پارٹی کے بانی اورہندوستانی سیاست کے حکمت عملی سازپرشانت کشورپوری طرح سے بہارکے سیاسی میدان میں قدم جمانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پرشانت کشورنے بہاراسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

آر جے ڈی کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب ہم ایک نکمی حکومت نہیں چاہتے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے پوچھاکہ اگر آپ کوئی گاڑی بھی  خریدتے ہیں، نئی گاڑی… کیا 15 سال میں وہ گاڑی   کھٹارہ بن جاتی ہے یا نہیں؟ حکومت اسے چلانے کی اجازت دیتی ہے...کیوں نہیں دیتی؟

بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر کانگریس سرگرم ہوگئی ہے۔ بہار میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کرنے والی کانگریس کی نظر دلت ووٹ بینک پر ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت راہل گاندھی اس سال اب تک دو بار پٹنہ کا دورہ کر چکے ہیں۔

مہاگٹھ بندھن حکومت کے بارے میں آر جے ڈی لگاتار یہ دعویٰ کرتی رہی ہے کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن حکومت میں جب  17 ماہ تیجسوی یادو نائب وزیر اعلیٰ تھے، تب پانچ لاکھ لوگوں کو روزگار دیا گیا، ذات پات کی مردم شماری کرائی گئی اور اسی بنیاد پر ریزرویشن کا دائرہ بڑھایا گیا۔

ایسا مانا جاتا ہے کہ جے ڈی یو میں مبینہ طور پر نظر انداز ہونے کی وجہ سے وہ رخ بدل رہے ہیں۔ بھاگیرتھ مانجھی کا تعلق سابق وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی کے علاقے سے ہے۔

شکتی سنگھ نے کہا کہ بہار میں جرائم عروج پرہے۔ بہار میں ہر روز طاقت کی آڑ میں جرائم ہو رہے ہیں۔

انتخابات کے اعلان سے پہلے تیجسوی یادو نے بہار میں ’’مائی بہین مان یوجنا‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ ہماری حکومت بننے کے بعد ’’مائی بہین مان یوجنا‘‘ شروع کی جائے گی جس میں بہار کی خواتین کو ماہانہ 2500 روپے ملیں گے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ ریاست کے لوگ بجلی کے بے تحاشا نرخوں اور اسمارٹ پری پیڈ میٹروں کی وجہ سے بے قاعدہ بلنگ سے تنگ آچکے ہیں، جنہیں اسمارٹ فراڈ قرار دیا جانا چاہیے۔اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ہم بجلی کے نظام کو درست کرنا چاہتے ہیں۔

 کشن گنج میں جلسہ کے دوران سابق راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ اگرمسلمانوں نے نتیش کمارکوووٹ نہیں دیا تووہ غدارکہلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں نے تیرکا بٹن دبایا تووہ گنہگارہوسکتے ہیں، لیکن غدارنہیں۔