Bharat Express DD Free Dish

Bihar Assembly Election 2025: پرشانت کشور کا بڑا اعلان، تیجسوی یادو کے خلاف اس سیٹ سے لڑیں گے الیکشن

جن سورج پارٹی کے بانی اورہندوستانی سیاست کے حکمت عملی سازپرشانت کشورپوری طرح سے بہارکے سیاسی میدان میں قدم جمانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پرشانت کشورنے بہاراسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

پرشانت کشور نے تیجسوی یادو کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جن سورج پارٹی کے بانی اورہندوستانی سیاست کے حکمت عملی سازپرشانت کشورپوری طرح سے بہارکے سیاسی میدان میں قدم جمانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پرشانت کشورنے بہار اسمبلی الیکشن 2025 لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ پرشانت کشور نے تیجسوی یادو کے حلقہ راگھوپور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کارکنان نے انہیں راگھوپوراسمبلی سیٹ سے تیجسوی یادو کے خلاف الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے موتیہاری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

’میں الیکشن لڑنا چاہتا ہوں تولڑوں گا، کوئی مسئلہ نہیں‘
پرشانت کشورنے کہا کہ اگرپارٹی نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تووہ لڑیں گے، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کہاں سے لڑیں گے؟ ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے، لیکن راگھوپورسے کسی نے میرے نام سے کسی نے راگھوپورسے درخواست دی ہے۔ اگرپارٹی نے فیصلہ کیا تو میں ضرور الیکشن لڑوں گا۔ آپ کو بتادیں کہ تیجسوی یادو راگھوپورسے موجودہ ایم ایل اے ہیں اورراگھوپورکولالوخاندان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

 ضمنی الیکشن میں پرشانت کشورہوئے ناکام

دراصل، اپنی پارٹی کی شروعات کے بعد، پرشانت کشورنے پہلی باراسمبلی ضمنی الیکشن میں قسمت آزمائی، لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔ چاروں اسمبلی سیٹوں پران کے امیدواروں کوشکست ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے ترہت گریجویٹ سطح کے قانون سازکونسل کے انتخابات میں بھی قسمت آزمایا، لیکن یہاں بھی انہیں مایوسی ہوئی۔ اب پرشانت کشوراسمبلی الیکشن لڑنے کے لئے تیارہیں۔

بہارمیں اس سال کے آخر میں اسمبلی الیکشن ہے، لیکن اس کی تیاری ابھی سے ہی شروع ہوگئی ہے۔ تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی کوششوں میں مصروف ہیں۔ بیان بازی اور الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جن سوراج میں بہار میں 243 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ پرشانت کشور اس کی تیاری میں پوری طرح مصروف ہوگئے ہیں۔ وہ تمام اسمبلی سیٹوں کا دورہ کررہے ہیں۔

نتیش کمارپھر پلٹ سکتے ہیں: پرشانت کشور

پرشانت کشورکافی وقت سے تیجسوی یادو پرحملے آورہیں، ساتھ ہی وہ بی جے پی اورنتیش کمارپربھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ ایک دن پہلے ہی پرشانت کشورنے نتیش کمارپرحملہ بولا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نتیش کماربہارالیکشن کے بعد پھرپلٹ سکتے ہیں۔ پرشانت کشورنے کہا کہ نتیش کماربی جے پی کے ساتھ ہی الیکشن لڑیں گے، لیکن الیکشن کے بعد وہ پھرسے پالا بدل سکتے ہیں۔ تاہم اس باران کا وزیراعلیٰ بننا مشکل ہے۔ چاہے وہ کسی سے بھی اتحاد کرلیں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read