Bharat Express DD Free Dish

Bihar Assembly Election 2025

بہار اسمبلی الیکشن سے متعلق کانگریس اور آرجے ڈی کی اس میٹنگ کے دوران سیٹ شیئرنگ اور وزیر اعلیٰ کے امیدوار سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق، دونوں پارٹیوں کے درمیان وزیراعلیٰ کے امیدوار سے متعلق کافی اختلاف نظر آرہا ہے۔

جے ڈی یوکے قومی ترجمان راجیوٹنڈن نے کہا کہ بہارمیں این ڈی اے کی حکومت بڑی اکثریت سے بنے گی۔ اس کی قیادت نتیش کمار کریں گے۔ وہ وزیر اعلیٰ ہیں اوروزیراعلیٰ رہیں گے۔ یہ تازہ بیان امت شاہ جی کا ہے۔ جو انہوں نے ٹی وی نیوز چینل کو دیئے انٹرویو میں کہا ہے۔ 

بہارمیں اب کانگریس کسی کے پیچھے نہیں چلے گی بلکہ خود ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھ کرقیادت کرے گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے اس کے اشارے دے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہارمیں نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔

راؤت نے کہا کہ رانا کو ہندوستان لانے کی لڑائی 16 سال سے جاری ہے اور یہ کانگریس کے دور حکومت میں شروع ہوئی تھی۔ اس لیے رانا کو واپس لانے کا کریڈٹ کسی کو نہیں لینا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تہور رانا پہلا ملزم نہیں جسے بھارت کے حوالے کیا گیا۔

بکسرسے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ اورسابق مرکزی وزیراشونی چوبے کے تازہ بیان نے بہارکی سیاست میں نئی بحث چھیڑدی ہے۔

غور طلب ہے کہ بہار کانگریس میں ریاستی انچارج سے لے کر ریاستی صدر تک کی نئی تقرریوں کے بعد راہل گاندھی کا بہار کا یہ پہلا دورہ ہے۔ بہار کانگریس کی نئی ٹیم کے ساتھ راہل گاندھی کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

کانگریس اعلیٰ کمان نے ریاستی قیادت کو حکم دیا ہے کہ سیٹوں اورامیدواروں سے متعلق اپنی تیاری کریں تاکہ الیکشن سے تین پہلے 90 فیصد امیدواروں کا اعلان کیا جاسکے۔

غریب چیتنا سمیلن' کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جیتن رام مانجھی نے کچھ وعدے بھی کیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سابق وزیر اعلیٰ کے دور میں شیرگھاٹی میں شروع کی گئی اسکیموں کو دوبارہ نافذ کریں گے۔

امارت شرعیہ  کی جانب سے جاری اعلامیہ میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کے سامنے کچھ مطالبات رکھے گئے ہیں ، ان مطالبات میں  وقف ترمیمی بل کی حمایت کو عوامی طور پر واپس لینے کی درخواست بھی  کی گئی ہے۔

بہارکانگریس میں صدرعہدے پربڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ اکھلیش سنگھ کو ہٹا کرراجیش کمارکونیا صدرنامزد کیا گیا ہے۔ یہ قدم اسمبلی الیکشن کودھیان میں رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ کانگریس نے اس تبدیلی سے دلت ووٹروں تک پہنچنے کی حکمت عملی تیارکی ہے۔