بہارکانگریس میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ پارٹی نے اکھلیش سنگھ سے ریاست کی کمان چھین کرراجیش کمار کو بہار کانگریس کا نیا صدر بنا دیا ہے۔ دلت سماج سے تعلق رکھنے والے راجیش کمار کٹمبا اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ اس تبدیلی کے ساتھ ہی ریاست میں کانگریس کی نئی حکمت کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ راجیش کمار کو بہار کانگریس کا صدر بنائے جانے کا کیا مطلب ہے۔
اکھلیش پرساد سنگھ، راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بے حد قریبی رہے ہیں۔ کانگریس نے اکھلیش سنگھ کو ہٹاکر لالو پرساد یادو کو بھی بڑا پیغام دیا ہے۔ اس کے علاوہ کرشنا الّاوارو کے انچارج بننے کے بعد یہ پہلا بڑا قدم ہے۔ کرشنا الّاوارو نے پہلے دن ہی اس کے اشارے بھی دیئے تھے۔ اسی ضمن میں اکھلیش سنگھ کو کانگریس کے ریاستی صدر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
कांग्रेस अध्यक्ष श्री @kharge द्वारा श्री राजेश कुमार को बिहार प्रदेश कांग्रेस कमेटी का अध्यक्ष नियुक्त किया गया है।
आपको बधाई और भविष्य के लिए शुभकामनाएं। pic.twitter.com/Py4O2Ybs8c
— Congress (@INCIndia) March 18, 2025
دلت طبقے پر خصوصی توجہ اور انتخابی حکمت عملی
نئے ریاستی صدربنائے گئے راجیش کماردلت طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس طرح ان کو ریاست کی ذمہ داری دے کرکانگریس نے اسمبلی الیکشن سے متعلق اپنا سیاسی ایجنڈا سیٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔ کانگریس دلت چہرے کے سہارے اسمبلی الیکشن میں اترنے کی تیاری میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس یہ بھی پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ آرجے ڈی کے ساتھ الائنس میں چھوٹا بھائی بن کرنہیں رہے گی۔
اکھلیش سنگھ اور ریاستی انچارج کے درمیان اختلاف
کانگریس نے پہلے ہی آرجے ڈی کے سامنے 70 سیٹوں اور دو نائب وزرائے اعلیٰ کی شرط رکھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بہار کانگریس صدر عہدے پر ہوئی اس تبدیلی کے پیچھے ایک اور وجہ بھی ہے۔ اکھلیش پرساد سنگھ اور ریاست میں پارٹی کے انچارج کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی آرہی ہیں۔ اکھلیش سنگھ نے پارٹی معاملوں، خاص طور پر آؤٹ ریچ پروگراموں کے انعقاد پربھی عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


