کانگریس نے اکھلیش سنگھ کی کردی چھٹی، دلت ایم ایل اے راجیش کمارکو سونپی بہارکی کمان، جانئے اسمبلی الیکشن سے پہلے کی حکمت عملی
بہارکانگریس میں صدرعہدے پربڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ اکھلیش سنگھ کو ہٹا کرراجیش کمارکونیا صدرنامزد کیا گیا ہے۔ یہ قدم اسمبلی الیکشن کودھیان میں رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ کانگریس نے اس تبدیلی سے دلت ووٹروں تک پہنچنے کی حکمت عملی تیارکی ہے۔





