Bharat Express DD Free Dish

Bihar Assembly Election 2025

بہارشریف اسمبلی سیٹ نالندہ لوک سبھا حلقے کا حصہ ہے۔ اس میں بہارشریف اور رہوئی علاقے شامل ہیں۔ چونکہ یہ ضلع ہیڈکوارٹر ہے، اس لیے یہ علاقہ انتظامی اور سیاسی دونوں لحاظ سے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ، جو کل پٹنہ میں تھے، نے اعلان کیا ہے کہ اگر این ڈی اے بہار میں دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ ریاست کو ایک صنعتی مرکز میں تبدیل کر دے گی۔

بہار انتخابات کے لیے کانگریس کی جانب سے جاری کردہ اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں پارٹی کے قومی صدر ملیکارجن کھڑگے، رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کے علاوہ کانگریس کے زیر اقتدار والی  ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ اور ریاستی صدور شامل ہیں۔

استھاواں کا گیلانی گاؤں اپنی منفرد شناخت کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہاں کے آم ملک اور بیرون ملک مشہور ہیں۔ اس گاؤں کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ چاہے ہندو ہوں یا مسلمان، تقریباً سب لوگ اپنے نام کے آگے ’گیلانی‘ بطور خاندانی نام استعمال کرتے ہیں۔

بہاراسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کی نامزدگی کے بعد کانگریس میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق زبردست نااتفاقی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم میں تاخیر اور ذات پات پرمبنی ٹکٹوں کی تقسیم سے پارٹی کے اندراختلاف میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کئی کارکنان اورسابق رکن اسمبلی راجیش رام کے خلاف ناراضگی ظاہر کررہے ہیں۔

بہاراسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کے لئے کانگریس نے اپنے 40 اسٹار کیمپینرکی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں پارٹی کے قومی صدرملیکا ارجن کھڑگے، پارٹی رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی، سونیا گاندھی، ڈاکٹرسید ناصرحسین، عمران پرتاپ گڑھی، پپویادو اور کنہیا کمار کو شامل کیا گیا ہے۔

کانگریس نے بہاراسمبلی الیکشن کے لئے 48 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کی یہ پہلی فہرست ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد سوال اٹھنے لگے ہیں۔ طارق انورنے کہا کہ 113 ووٹوں سے ہارنے والے کا ٹکٹ کیوں کاٹا گیا۔

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کی ووٹنگ کی تاریخ قریب آرہی ہے۔ اس درمیان جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے انتخابی نتائج کو لے کر اپنا اوپینین پول دیا ہے۔ آیئے جانتے ہیں کہ انہوں نے کس پارٹی کو کتنی سیٹیں دی ہیں۔

مرکزی وزیر اور لوک جنشکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے تمام امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس انتخاب میں انہوں نے راجپوت اور یادو ذات کے پانچ پانچ امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اسٹار کمپینرز کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت 40 لیڈروں کو انتخابی مہم کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ جانئے اور کن کن لیڈروں کو یہ ذمہ داری ملی ہے؟