Urdu Conclave 2026

Bihar Assembly Elections 2025: بہارمیں ٹکٹوں کی تقسیم سے ناخوش ہوئے کانگریسی! طارق انور نے پوچھا سوال- 113 ووٹوں سے ہارنے والے کوکیوں نہیں ملا ٹکٹ؟

کانگریس نے بہاراسمبلی الیکشن کے لئے 48 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کی یہ پہلی فہرست ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد سوال اٹھنے لگے ہیں۔ طارق انورنے کہا کہ 113 ووٹوں سے ہارنے والے کا ٹکٹ کیوں کاٹا گیا۔

بہاراسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ فہرست میں 48 امیدواروں کا نام شامل ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد کئی  لیڈران کی ناراضگی ابھر کر سامنے آئی ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری بہارکے سینئرلیڈراوررکن پارلیمنٹ طارق انورنے نے بھی پارٹی کے فیصلے پر سوال اٹھائے ہیں۔ طارق انور نے کہا کہ 30 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہارنے والے کو پھر امیدوار بنایا گیا، لیکن 113 ووٹوں سے ہارنے والے امیدوار کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا۔

طارق انور نے ایکس پرلکھا، سابق رکن اسمبلی گجانند شاہی گزشتہ اسمبلی الیکشن میں صرف 113 ووٹوں سے ہارگئے تھے۔ اس بار ان کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔ وہیں، جو امیدوارگزشتہ الیکشن میں 30 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہارچکے تھے، انہیں پھر سے موقع دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ والی 121 سیٹوں کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا وقت آج مکمل ہوچکا ہے۔ بہارمیں عظیم اتحاد نے حتمی طور پراپنی سیٹ شیئرنگ کا اعلان نہیں کیا ہے اورابھی بھی سیٹوں کی تقسیم سے متعلق پس وپیش میں ہے۔ جمعرات کی دیررات کانگریس نے 48 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی۔

گزشتہ الیکشن میں 113 ووٹوں سے ہارگئے تھے گجانند

گجانند شاہی کی بات کریں تووہ 2020 کے الیکشن میں بربیگھا سے لڑے تھے۔ تب وہ بہارکے سب سے امیرامیدواروں میں شامل تھے۔ ان کے پاس کل جائیداد 61.23 کروڑروپئے تھی، جس میں منقولہ جائیداد 97.50 لاکھ توغیرمنقولہ جائیداد 60.26 کروڑروپئے تھی۔ وہ 2020 میں محض 113 ووٹوں سے ہارگئے تھے۔ این ڈی اے الائنس میں یہ سیٹ جے ڈی یوکے کھاتے میں گئی تھی۔

اس سیٹ کی کیا رہی ہے صورتحال؟

اس سیٹ نے گزشتہ ایک دہائی میں کئی بار سیاسی رنگ بدلا ہے۔ 2010 میں یہاں جے ڈی یوکے ٹکٹ پرگجانند شاہی نے کانگریس کے اشوک چودھری کوہرایا تھا۔ 2015 میں کانگریس نے زبردست واپسی کی اورسدرشن کمارنے آرایل ایس پی امیدوارکو15,717 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرایا تھا۔ وہیں 2020 میں الیکشن کی تاریخ میں اس سیٹ پرسب سے سخت ٹکردیکھنے کوملی۔ سدرشن کماراس بارجے ڈی کے ٹکٹ پراترے اورانہوں نے کانگریس کے گجانند شاہی کوصرف 113 ووٹوں کے بے حد کم فرق سے ہرا دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read