Bharat Express DD Free Dish

Tariq Anwar

کانگریس کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ طارق انور نے آپریشن ٹائیگرسے متعلق کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ اس میں رقم کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اتنی بڑی رقم کی پیشکش کی جاتی ہے کہ ایمانداری ڈگمگا جاتی ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان طارق انور نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات، ٹوٹ پھوٹ اور رہنماؤں کی علیحدگی کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کانگریس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو اپنی تاریخ میں دو بڑے انشقاق کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے باوجود کانگریس نے خود کو دوبارہ منظم کیا اور اقتدار میں واپسی بھی کی۔

طارق انور نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ناانصافی سے متعلق معاملات پر اپنی آواز بلند کی ہے۔ بھارت نے ہمیشہ غیر جانب دار موقف اپنایا ہے، اور بھارت نے ہمیشہ جو بھی درست ہے، بین الاقوامی امن کے لیے جو بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اس میں اپنی دلچسپی دکھائی ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف (سی ڈی ایس) اُپیندر دویویدی کے بیان پر طارق انور نے کہا کہ بھارت پوری فلم دیکھنا چاہتا تھا، لیکن درمیان میں اس فلم کو وزیر اعظم یا حکومتِ ہند کی جانب سے روک دیا گیا۔ اُس وقت جو ماحول تھا، ہمارے جوان جس طرح آگے بڑھ رہے تھے اور ان کا حوصلہ بلند تھا، یہ ایک اچھا موقع تھا کہ ہم پی او کے کو واپس لے سکتے تھے۔

کانگریس نے بہاراسمبلی الیکشن کے لئے 48 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کی یہ پہلی فہرست ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد سوال اٹھنے لگے ہیں۔ طارق انورنے کہا کہ 113 ووٹوں سے ہارنے والے کا ٹکٹ کیوں کاٹا گیا۔

آل انڈیا قومی تنظیم کے نیشنل کونسل کی میٹنگ میں ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرکئی اہم قراردادوں کومنظورکیا گیا۔ دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں آل انڈیا قومی تنظیم کے بینر تلے ملک کی موجودہ صورتحال پرتشویش کا اظہارکیا گیا۔ تنظیم کے صدراورکانگریس رکن پارلیمنٹ طارق انورسے بھارت ایکسپریس اردوکے لئے ڈاکٹرنثاراحمد خان …

میڈی کینٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر کے چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹراور کینسر کے ماہر ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی نے کہاکہ انسانیت اور انسان میں بہت فرق ہے اور انسانیت قوم اور کمیونٹی کے کام آتی ہے اور ہر ضرورت مندوں کے لئے کھڑی رہتی ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہوئی وکرانت میسی کی فلم ’دی سابرمتی رپورٹ‘کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کرکے اس فلم کی تعریف کی ہے۔ ادھر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ طارق انور نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔

دہلی میں آلودگی کی صورتحال پر طارق انور نے کہا کہ ہم بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں، وشو گرو بننے کی بات کرتے ہیں، لیکن ہم ملک کے دارالحکومت کو آلودگی سے پاک نہیں کر سکے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان اب بھی بہت پسماندہ ہے۔

کانگریس نے لوک سبھا الیکشن کے لئے 11 ویں فہرست جاری کردی، جس میں بہار کے تین امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ تین امیدواروں میں دو ٹکٹ مسلم امیدواروں کو دیئے گئے ہیں۔